Mufti Zain ul Abideen Mardan مفتی زین العابدین مردان

مفتی زین العابدین مردان

Mufti Zain ul Abideen Mardan
مفتی زین العابدین مردان

اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے یہ رسالہ شروع کیا اور اسکا سبب یہ بنا کہ قرآن واحادیث کے تدریس کے دوران اس عنوان پر جو کچھ سامنے آتا اسے الگ نوٹ بک میں نوٹ کر لیتا کئی سالوں میں بہت سے احادیث اور بہت سے قرآنی واقعات جمع ہوئے ، بعض مخلص احباب کی اصرار تھی کہ اگر یہ کتاب کی شکل میں طبع ہو کر منظر عام پر آ جاۓ تو بہت سے لوگوں کو اس سے فائدہ مل جائے گا۔اسی طرح اور مخطوطات بھی موجود ہیں ،کمپوزر کی اشد ضرورت تھی اللہ رب العزت نے احسان کیا کہ مولانا محمد طارق صاحب جو ہمارے قریبی دوست ہیں۔جدہ سعودی عرب میں ہوتے ہیں وہ چھٹی پر آۓ تھے انہوں نے پر خلوص مشورہ دیا کہ میری چھٹیاں ہیں ، معاویہ کو بھیجا کرو تاکہ اسکو کمپوزنگ سکھادوں ، مولانا محمد طارق صاحب نے معاویہ کے ساتھ محنت کیا اور اس محنت کے نتیجہ میں معاویہ حسن نے بطور تمرین اس رسالے کی کمپوزنگ پایہ تکمیل تک پہنچایا اللہ مولانا محمد طارق صاحب کے عمر علم و عمل میں برکت عطافرمائیں۔استاد محترم ، محقق دوران یادگار نیلوی فخر اشاعت علامہ پر وفسیر ڈاکٹر مولانا سراج الاسلام حنیف صاحب کی شفقت اور محنت تھی کہ وہ بار بار مراجع اصلی کی طرف رجوع کرنے کا تاکید فرمایا اور حوالہ لکھنے میں بہت زیادہ احتیاط کی تلقین فرمایا تو الحمد للہ صحیح البخاری، صحیح مسلم ، سنن ابی داؤاد ، مسند احمد ، سنن ابن ماجہ وغیرہ کتب حدیث کو بار بار پڑھنے کا موقع ملا اور بہت زیادہ مزہ بھی کتب حدیث سے لیتارہا میں استاد محترم کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ فقیر پر از تقصیرکا یہ رسالہ اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود مطالعہ کیا اصلاح بھی کیا اور حذف واضافہ بھی۔ اللہ ان کے علم و عمل ، مال اولاد میں مزید . برکت نصیب عطاء فرمائیں۔اللہ رب العزت مرشد محترم شیخ غلام حبیب صاحب مغفرت عطاء فرمائیں۔ کہ انہوں نے چند کلمات بند ناچیز کے رسالہ پر بطور تقر بنا رقم فرمایا۔اور ان تمام احباب اور مشائخ کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے جس طرح بھی میرے ساتھ اس رسالہ میں تعاون کیا ہوں ۔ اور مفتی محمد مسلم نستوی صاحب جو ہمارے مر شد و شیخ ہیں انہوں نے باوجو دتدریسی و تبلیغی مشاغل کے ہماری حوصلہ افزائی فرمائی اور اپنی تقریظ سے اس رسالہ کو مزین بنادیا اور جامعہ اسلامیہ فیصل آباد کے مشائخ عظام ( شیخ الحدیث مولانا محمد افضل صاحب اور شیخ قاری ریاض احمد صاحب ) اور مولانانور الحق صاحب الرستمی کے تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے بندہ ناچیز کا بہت حوصلہ افزائی فرمائی۔ اللہ رب العزت استاد محترم علامہ بندیالوی صاحب کی عمر میں برکت عطاء فرمائے کہ انہوں نے گوناگوں مصروفیات کے باوجود اس رسالے پر دعائیہ کلمات لکھا ہے۔ ہم نے بہت کوشش کی ہے کہ یہ رسالہ ہر قسم کی غلطیوں سے پاک ہو ،لیکن یہ ممکن نہیں کیونکہ میں صرف اللہ رب العزت کا کلام ہے جو ہر قسم غلطیوں سے پاک ہے لاریب ہے بے عیب ہے قارئین کرام کو مودبانہ گزارش ہے کہ جدھر بھی آپ کو اس رسالہ میں کوئی غلطی نظر آ جائے تو ہمیں ضروری اطلاع دیدیں ہم مشکور ہونگے اللہ رب العزت اس رسالے کو قبولیت و مقبولیت سے نواز میں اور یہ میرے لئے اور میرے اہل وعیال اور والدین واساتذہ کے لئے صدقہ جاریہ بنادے جن احباب نے جسطرح بھی اس رسالہ میں ہماری مدد کی ہے اللہ ان کو جزاء خیر نصیب عطافرمائیں۔ آمین ۔ اللہ پاک مفتی زین العابدین مردان کے علم میں برکت عطا فرمائے امین

کشف الریب فی مسئلۃ علم غیب
کشف الریب فی مسئلۃ علم غیب از مولانا مفتی زین العابدین

Leave a Reply