Asan Tafseer Quran Tafseer Rabbani pdf آسان تفسیر قرآن تفسیر ربانی

Asan Tafseer Quran Tafseer Rabbani pdf آسان تفسیر قرآن تفسیر ربانی
PDF Viewer and Downloader

Download PDF

Online Study

Share Book

Install Our Apps
Link Copied!
Download Started!

آسان تفسیر القرآن کی اشاعت کا مقصد

پیش لفظ

اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی حضرت محمد مصطفی سلیم پر دین و دنیا کی فلاح و کامیابی اور رشد و ہدایت کا ایک جامع اور کامل ترین دستور ہدایت کلام پاک کی صورت میں نازل کیا ہے جس میں ہر زمانہ ، ہر نسل اور ہر طرح کے حالات کے لئے رہنمائی موجود ہے جس طرح آنحضرت ملال ہی تم کو تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے علمی و عملی کمالات اور فضائل و محاسن کا مجموعہ بنایا اسی طرح آپ مسلم پر نازل ہونے والی کتاب کو بھی پچھلی تمام آسمانی کتابوں اور علوم الہی کا خلاصہ اور لازوال خزانہ بنایا ہے چونکہ نبی من و بینیم کی نبوت ورسالت قیامت تک جاری وساری ہے لہذا قرآن مجید کی رہنمائی بھی قیامت تک کی انسانیت کے لئے جاری وساری رہے گی۔ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی رہنمائی کے دونوں حصوں ” قرآن وسنت کے ہر دور میں محفوظ اور روشن رہنے کے ایسے ظاہری و باطنی اسباب پیدا فرمائے ہیں کہ غور و فکر کرنے والوں کے لئے یہ اللہ کی ایک بڑی نشانی اور خاتم الانبیاء مان ہی یہ تم کے معجزوں میں سے ایک زندہ معجزہ ثابت ہوا ہے، ان خدائی انتظامات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جس دور میں کتاب وسنت کی جس قسم کی خدمت کی ضرورت ہوتی ہے۔

 اللہ تعالیٰ اپنے بعض بندوں کے دلوں میں اس کا داعیہ پیدا کر کے اس طرف متوجہ فرما دیتے ہیں ، عہد نبوی ملا اسلام سے لے کر آج تک قرآن وحدیث کی خدمات جن جن شکلوں میں انجام دی گئی ہیں وہ انہیں محض آسان و عام فہم بنانے کی مخلوق کی کوشش اور ہر دور کی ضرورت کے پیش نظر صرف اور صرف ایک خدائی انتظام تھا۔ اس میں قطعا مبالغہ نہیں کہ قرآن حکیم کے متعلق جتنا کچھ لکھا گیا ہے اتنا کسی کتاب یا موضوع پر نہیں لکھا گیا مگر یہ بات بھی روزِ روشن کی طرح واضح ہے کہ قرآن کے الفاظ اتنے جامع، وسیع المعنی اور زور زبان و بیان سے اس قدر بھر پور ہیں کہ کسی بھی زبان میں ان کی ترجمانی کا حق ادا نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ان کے ہمہ جہت پہلوؤں کا احاطہ ممکن ہے ، لہذا تا قیامت علمائے امت کلام پاک کی تفسیر و تعبیر کے انتہائی مشکل کام میں اپنی زندگیاں لگا کر اس کے اعجاز و کمال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں رہیں گے۔

کلام پاک کی تلاوت باعث برکت، اس کی خدمت میں عظمت ، اس کے احکامات پر عمل بہت بڑی سعادت، اس کے پیغامات کی اشاعت عین عبادت اور اس کے سائے میں زندگی بسر کرنا ایک عظیم نعمت ہے۔ دور حاضر کی جد توں اور عوام الناس کی ذہنی و علمی سطح اور زبان کی تبدیلیوں نے ضرورت پیدا کر دی ہے کہ قرآن مجید کی ایک ایسی تغییر تیار کی جائے جو سلف صالحین کے اصولوں کے مطابق بھی ہو اور دور جدید کے عام تعلیم یافتہ مسلمانوں کی دینی علمی اور فکری ضرورتوں کو بھی ایک حد تک پورا کرنے والی ہو۔

بندہ نا چیز کی نصف صدی سے زیادہ زندگی قرآن وحدیث کی خدمت میں گزری، ایک طویل تجربہ ہے کہ موجودہ دور میں میتر اکثر اردو تفاسیر بڑے اونچے درجے کی ہیں اور علمی زبان علمی محاوروں اور قیل و قال سے بھری پڑی ہیں، جن سے علماء و طلباء ہی ٹھیک طور پر استفادہ کر سکتے ہیں، عوام الناس ان کو پڑھنے اور سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں، چنانچہ مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد کا اصرار تھا کہ ایک ایسی تفسیر تیار کی جائے جس کو پڑھنا اورسمجھنا آسان ہو۔ الحمد للہ ! اس سلسلے میں ایک طویل عرصہ محنت و کوشش ہوئی، اور آسان تفسیر القرآن ” تالیف کرنا شروع کی جس میں الفاظ کا چناؤ انتہائی آسان اور عام فہم کیا گیا علمی بحث و نقطہ بینی سے اجتناب برتا گیا ہے، جو کہ مقصد کے پیش نظر تھا کہ تفسیر عوام الناس کے لئے ہے۔

رب کریم کی توفیق سے ایک طویل عرصہ محنت کے بعد قرآن کریم کی یہ تفسیر آسان تفسیر القرآن ۱۰ جلدوں میں مکمل ہوئی ، مالک کریم کی بارگاہ میں یہ التجاء ہے کہ وہ اس خدمت کو اپنے فضل و کرم سے قبول فرما کر اسے مسلمانوں کے لئے مفید بنادے، اور اس ناچیز کے لئے آخرت کا ذریعہ ۔ وَمَا ذُلِكَ عَلَى اللهِ بِعَزِيزِ

بنده اصغر علی ربانی

جامعہ دارالعلوم کراچی ۱۴ ے رمضان المبارک ۱۳۳۸ھ

Leave a Reply