علامہ تاج بر خان کی تاریخ پیدائش
زمانہ قدیم میں چونکہ تاریخ لکھنے کا رواج نہیں تھا لیکن اپنے دادا محترم رحمہ اللہ اور ان کے ہم عصر دوستوں کے ذہن و یا داشت و تاریخی واقعات کے مطابق میرے والد محترم رحمہ اللہ کی پیدائش سن 1956 جون کے اواخر میں ضلع دیر تحصیل کلکوٹ کو ہستان میں ہوا تھا ،اور یہ بات ملاحظہ رہے کہ شیخ رحمہ اللہ کا آبائی علاقہ ضلع دیرڈوگدرہ بالا ببوزئی ہے۔
شوق علم کی ابتداء
میرے دادار حمہ اللہ نے مشورے پر عمل کرتے ہوۓ رخت سفر باندھ لیا اور چل پڑے اور مردان کے مضافاتی علاقے بہرام کلے تشریف لے آۓ چو نکہ دادار حمہ اللہ کا تعلق زمیندار گھرانے سے تھا اور شیخ رحمہ اللہ میرے دادا محترم کے ساتھ کام کاج اور زمینداری میں ہاتھ بٹھایا کرتے تھے اور دادا رحمہ اللہ نے اپنے اور اپنے والد کے سوچ کو عملی جامہ پہنانے کا سوچا اور کام کاج کرنے کے بعد اپنے بچے کو ملیانو کلے کے مسجد میں داخل کرایا اور اس طرح شیخ رحمہ اللہ نے اپنے پہلے سبق کی ابتداء کی اور یہ پہلا سبق ہی انقلابی تھا؛ کیونکہ پہلے سبق سے ہی شیخ علامہ تاج بر خان رحمہ اللہ کی محبت اور شوق و ذوق علم کا سارے علاقے کو پتہ چل گیا تھا تو اہل علاقہ نے میرے دادار حمہ اللہ کو مشورہ دیا کہ اپنے بچے سے زمینداری و دنیاوی کام نہ لیا کرو! اور عمل دین کی طرف وقف کر دوا تو میرے دادار حمہ اللہ نے گاؤں والوں کے مشورے کو قبول کیا اور شیخ رحمہ اللہ کو دین اسلام کی خدمت کے لئے وقف کر دیا اور اسی سفر میں شیخ رحمہ اللہ کے ساتھ ان کی بڑی بہن کی مدد کا بہت بڑا عمل دخل رہا حتی کہ شیخ رحمہ اللہ کے سفری و حاضری و علمی خرچے کا کبھی بوجھ اپنی ناتواں اور کمزور کاندھوں پر دورہ حدیث تک اٹھا یا ہوا تھا۔


