Al Sharhul Kamil Urdu Sharh Miata Aamil by Mufti Muhammad Akmal Attari
PDF Viewer
کتاب: الشرح الکامل اردو شرح مأته عامل
موضوع :علم النحو/ ترکیب
مصنف:علامی محمد اکمل عطاری
زبان:اردو
ناشر: مکتبۃ اعلٰی حضرت
مکتبہ اعلیٰ حضرت کی علمی کاوشیں
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اصلاحی و شرعی مسائل پر مشتمل مواد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مکتبہ اعلیٰ حضرت (رضی اللہ عنہ) نے درسی کتب کی تسهیل، توضیح اور تشریح کی جانب بھی عملی قدم بڑھایا ہے۔
ہمیں بفضل تعالیٰ امید کامل ہے کہ دیگر کتب کی طرح ان کتب کو بھی عوام و خواص کی جانب سے زبردست پزیرائی حاصل ہو گی۔
پہلا علمی پروجیکٹ: شرح مائتہ عامل
اس سلسلے میں ہماری پہلی کوشش “شرح مائتہ عامل” کو آسان ترین بنانے کی جانب کی گئی ہے۔
اس کام کو تین مختلف انداز میں ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ طلبہ و اساتذہ ہر سطح پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
المترجم الکامل – متن، اعراب اور ترجمہ
اس کا متن بمع اعراب و ترجمہ بنام المترجم الكامل علحیدہ شائع کیا ہے۔
یہ متن ان طلبہ کے لیے مفید ہے جو ابتدا میں عبارت کو سمجھنے، پڑھنے اور اس کے بنیادی اعرابی قواعد کو سیکھنے کے خواہاں ہیں۔
التوضیح الکامل – عربی حاشیہ کے ساتھ
شرح مائتہ عامل بمع عربی حاشیہ بنام التوضيح الكامل (بلا اعراب متن) بھی الگ شائع کی گئی ہے۔
یہ اشاعت زیادہ تر ان طلبہ کے لیے ہے جنہیں عربی مطالعے میں مہارت ہے اور وہ گہرائی میں مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔
الشرح الکامل – مکمل، مفید اور مربوط تشریح
الشرح الكامل شرح مائة عامل کے نام سے ایک مفید شرح آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
اس میں اولاً بلا اعراب عربی عبارت، پھر اس کا ترجمہ، پھر مختصر و جامع تشریح، پھر آسان پیرائے میں حسب ضرورت ترکیب شامل ہے۔
ترکیب کے بعد اساتذہ کرام اور تلامذہ کی سہولت کے لئے “بخوف طوالت” فقط ابتدا میں چند عبارات کے بارے میں ضروری سوالات درج کئے گئے ہیں۔
ان سوالات کے جوابات کے حفظ اور بار بار کی مشق کی برکت سے اعراب کو بمع دلائل سمجھنے اور دیگر کتب عربیہ کی عبارات کو حل کرنے میں بے حد آسانی اور مہارت پیدا ہونے کی امید ہے (ان شاء اللہ عزوجل)۔
ترکیب کا حقیقی مفہوم اور اساتذہ کی رہنمائی
نیز اس سے یہ بھی بخوبی واضح ہو جائے گا کہ ترکیب، فقط عبارات کو بمع اعراب رٹ لینے کا نام نہیں، بلکہ ہر لفظ پر آنے والے اعراب کو بمع دلیل سمجھنے میں ملکہ حاصل کرنے کا نام ہے۔
اساتذہ کرام کی بارگاہ میں خصوصی گزارش ہے کہ اپنے تجربات اور مذکورہ سوالات کی روشنی میں پوری شرح مائتہ عامل کی ترکیب کراتے ہوئے اسی طریقہ کار کو اختیار فرمائیں، تا کہ آئندہ درجات میں بہتر نتائج حاصل کرنے میں آسانی رہے۔
عملی تدریسی تجاویز
مناسب معلوم ہو، تو ایک دن ترکیب اور دوسرے دن نئی ترکیب سے قبل، سابقہ ترکیب پر سوالات کیے جائیں۔
نئے اساتذہ کرام کو کسی بھی سوال کے جواب میں دشواری پیش آئے، تو ہماری مطبوعہ کتاب “التركيب” کا مطالعہ فرمائیں۔
طرز، اعتدال، اور تعلیمی توازن
پوری شرح میں حتی الامکان ایک جیسی طرز قائم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
بہت زیادہ تفصیل سے احتراز کیا گیا ہے لیکن تفصیل پسند اساتذہ و تلامذہ کے جذبات و پسند کا احساس بھی دامن گیر رہا۔
چنانچہ وہ تمام امور جو اس شرح میں طوالت کا باعث محسوس ہوئے، بہت جلد منظر عام پر آنے والی بہترین کتاب “الترکیب” میں پوری شرح و بسط کے ساتھ درج کر دئے گئے ہیں۔
محنت، اخلاص اور علمی معیار
اس شرح کو مرتب کرنے میں جس محنت اور خلوص کا مظاہرہ کیا گیا ہے، اس کا اندازہ بمطالعہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
غالباً اس سے بہتر اور خوبصورت طریقے سے مرتب کردہ کسی اور شرح کا ملنا ممکن نہیں تو مشکل ترین ضرور ہے۔
ضخامت، مواد کے معیار اور اس پر کی گئی محنت کے باوجود، اس کی مناسب ترین قیمت کا اندازہ کرنے کے لیے اس طرح کی دیگر کتب سے موازنہ ضرور کیجئے۔
دعوتِ تعاون اور علمی بیداری
مدارس اہل سنت و جماعت میں ان کتب کو عام کر کے دیگر غیر معیاری شروحات سے جان چھڑانے کے سلسلے میں ہم سے ضرور تعاون فرمائیے۔
حوالہ جات اور آئندہ منصوبہ
تشریح کے ضمن میں تقریباً مواد “البشیر الکامل“ سے اخذ شدہ ہے۔
کہیں کہیں ضروری کمی بیشی کی گئی ہے۔
ان شاء اللہ عزوجل بہت جلد دیگر کتب درسیہ کی شروحات بھی منظر عام پر آنے والی ہیں۔
Al Sharhul Kamil Urdu Sharh Miata Aamil pdf الشرح الکامل اردو شرح مأته عامل