Maulan Aman Ullah Jalbai مولانا امان اللہ خان جلبئ

مولانا امان اللہ خان جلبئ

مصنف کا تعارف

مولانا امان اللہ خان ولد خالد خان جلبی ضلع صوابی میں بمطابق 7 اپریل 1984ءکو پیدا ہوۓ ،ابتدائی دینی تعلیم دار العلوم تعلیم القرآن جلبی میں مولانا عبدالخالق شاہ سے حاصل کی ، جبکہ عصری تعلم میٹرک تک گورنمنٹ ہائی سکول جلبی صوابی اور انٹر میڈیٹ گورنمٹ ڈگری کالج چھوٹالا ہور سے حاصل کی، مزید دینی تعلیم کے حصول کے لئے مختلف مدارس میں زیر تعلیم رہے جن میں دار لعلوم جواہر القرآن ویسہ ضلع اٹک ،دار لقر آن پیچ پیر صوابی اور دار لعلوم تعلیم الاسلام کامل پور موسی ضلع اٹک نمایاں ہیں ،درس نظامی سے فراغت موخرالذکر مدرسہ سے ہوئی،اس کے علاوہ مفتی حبیب اللہ سابق مدرس جامعۃ الرشید کراچی سے تخصص فی الفقہ کا سند حاصل کیا، فراغت کے بعد درس و تدریس سے وابستہ ہوۓ تعلیم القرآن تورڈھیر میں دو سال تک تدریس کرتے رہے ، بعد میں تعلیم القرآن جلبی میں ناظم تعلیمات اور مدرس مقرر ہوۓ ، اس کے ساتھ ساتھ دار لعلوم سیدہ عائشہ صدیقہ جلبی للبنات کے مہتمم بھی ہے ، امامت و خطابت کی ذمہ داری جامعہ مسجد عمر فاروق جلبی میں فراغت سے لے کر تاحال سرانجام دیں رہے ہے ، آپ سالانہ دورہ تفسیر پڑھاتے رہے ہے جس میں طلباء کے علاوہ طالبات بھی کثیر تعداد میں شریک ہوتی ہیں ، درس وتدریس کے ساتھ ساتھ آپ تحریکی سر گرمیوں میں بھی کافی متحرک ہے اور اشاعت التوحید والسنۃ کے رکن بھی ہے ، آپ کے مشہور اساتذہ میں شیخ غلام حبیب، شیخ ولی اللہ کا بل گرامی، مولانا سیف الرحمن حیدر ضلع اٹک،مولانا محمد طیب ڈاگئ مولانا محمد طیب افعانستان حالا ویسہ، شیخ الحدیث مولانا یار بادشاہ باجوڑی، شیخ سلطان غنی عارف شہید ، شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری، شیخ القرآن والحدیث عبدالجبار خاکی ، ، مولا نار حیم خان چترالی، مولاناسید عبد المقدس باچا، مفتی حبیب اللہ ، مفتی سراج الدین، مولانا حفیظ الرحمن وغیرہ شامل ہیں ناظم تعلیمات ومدرس دارالعلوم تعلیم القرآن جلبئ,مھتمم واستاد حدیث جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات جلبی، پاکستان کے دینی مدارس کے عظیم بورڈ وحدت المدارس الاسلامیہ تحصیل لاھور ضلع صوابی کا مسئول،اور ماھنامہ التوحید والسنہ پنج پیر کے لکھاریوں میں سے ہے، موصوف کے مرحوم علماء کرام کے سوانح حیات پاکستان کے مختلف رسائل میں شائع ہوئے ہیں جیسا کہ ماہنامہ التوحید والسنہ پنج پیر صوابی اور ماھنامہ السعید اوگی مانسہرہ ماھنامہ نغمہ توحید گجرات دوماہی التبلیغ پشاور،مولانا سید عبد المقدس صاحب کے اردو عربی تصنیفات پر آپ نے ان کے حالات قلمبند کیے ہیں،اس کے علاوہ بعض کتابوں پر مقدمے بھی لکھے ہیں موصوف کے کئی کتب زیر طبع ہیں جن میں قرآن مجید کی ایک تفسیر بھی شامل ہے۔ مولانا موصوف کے بعض تصانیف پلے سٹور پر دستیاب ہیں انسٹال کرنے کے لیے ہیاں کلک کریں،

مولانا امان اللہ خان جلبئ
مولانا امان اللہ خان جلبئ اپنے دفتر میں

انموذج اللبیب فی تزکرۃ الشیخ غلام حبیب
انموذج اللبیب فی تزکرۃ الشیخ غلام حبیب

الاربعین للنووی پشتو مترجم از مولانا امان اللہ
الاربعین للنووی پشتو مترجم از مولانا امان اللہ

Leave a Reply