مفتی حسین شاہ نیلوی Mufti Hussain Shah Nelvi

مفتی حسین شاہ نیلوی

تعارف مفتی حسین شاہ نیلوی رح

شیخ التفسیر والحدیث حضرت مولانا مفتی سید محمد حسین شاه نیلوی ۱۳۴۱ھ میں نیلہ (ضلع چکوال ) گل محمد شاہ کے ہاں پیدا ہوئے ۔ آپ کے چچامولانا سیدمحمد شاہ بلی صاحب ایک معروف عالم دین اور مدرس تھے اور حضرت مولاناحسین علی صاحب کے سلسلہ طریقت سے وابستہ تھے ، چار سال کی عمر میں چاچانے اپنی سر پرستی میں لے لیا اور چنیوٹ لے آۓ۔ قرآن حکیم اور صرف ونحو کی کتابیں چاہی سے پڑھیں ۔ دورہ حدیث حضرت مفتی کفایت اللہ دہلوی ،مولانا ضیاءالحق اور مولانا خدا بخش بھیروی سے پڑھا۔ دوران تعلیم مفتی کفایت اللہ دہلوی سے فتوی نویسی میں مہارت حاصل کی ۔ تعلیم سے فراغت کے بعد مدرسہ امینیہ دہلی سے اپنے اساتذہ حضرت مفتی کفایت اللہ دہلوی اور مولانا ضیاء الحق کی نگرانی میں سات سال تک تدریس کا کام کیا۔ تقسیم ہند ( ۱۹۴۷ء) کے بعد بھیرہ کے مدرسہ عزیزیہ میں پڑھاتے رہے، کچھ عرصہ موچھ (ضلع میانوالی) کے ہائی سکول میں عربی ٹیچر ہے ۔ اس کے بعد وہاں سے چوکیرہ آ گئے اور تقریبا گیارہ سال تک وہاں تدریس کی ۔۱۹۶۴ء میں جامعہ عربیہ ضیاء العلوم سرگودھا میں شیخ الحدیث اور صدر مدرس کے طور پر کام شروع کیا اور تقریبا پینتیس سال تک تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ مولانا سیدمحمد حسین صاحب قوی الحافظہ اور وسیع المطالعہ بزرگ تھے ۔ حضرت حق سے انہیں علوم دین کا خصوصی مہم عطا ہوا تھا۔ درس و تدریس کے علاوہ تصنیف و تالیف سے خصوصی شغف تھا۔ تقریبا سو سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں ۔ آپ کی درج ذیل تصانیف نےعلمی حلقوں میں خاصی شہرت پائی : (۱) تفسیر تسهیل التز یل (۲) تبین القرآن ( مربوط ترجمہ ) (۳) تفسیر بے نظیر حاشیه بدرمنیر (۴) فتح المغیث فی شرح تحریرات حدیث (۵) فتاوی حسینیه، زیرطبع (۶) فتح الرحمان فی قیام رمضان (۷) مواہب الرحمانی در مسائل قربانی (۸) رق منشور فی احکام الموتیٰ والقبور (۹) القول الاتم فی حیات عیسیٰ ابن مریم  (۱۰) خیر الکلام فی تقبیل الا بہام (1) الفائض دعاء بعد الفرائض (۱۲) فیض المستغاث في الطلاق الثلاث (۱۳) مراة القرآن فہرست مضامین قرآن ( ۱۴ ) خلاصۃ الکلام فی کلام الرحمان (۱۵) مختصر ترین خلاصه قرآن (۱۶) القائد فی العقائد (۱۷) معراج النبی ﷺ (۱۸) بشریت نبوی ﷺ (۱۹) شفاء الصدور ( ۲۰ ) رد منکرات (۲۱) ندائے حق ،تین جلد یں ۔ مولا نا نیلوی شاہ صاحب حضرت مولانا حسین علی کے سلسلۂ طریقت سے وابستہ رہے اور ان کے مریدین میں سے ان کا شمار ہوتا ہے ۔ آپ کو تفسیر قرآن کی تدریس پر خاص مہارت حاصل ہے اور ہر سال مولانا حسین علی صاحب کی طرز پر دورہ تفسیر پڑھاتے ہیں۔ آپ نے مولانا سید محمد شاہ جہلمی (خلیفہ مجاز حضرت مولانا حسین علی) سے خاطر خواہ استفادہ کیا۔ ان کی تصانیف میں حضرت مفتی کفایت اللہ دہلوی کا رنگ خاصا نمایاں نظر آتا ہے ۔ روز اول سے تادم آخر جمعیت اشاعت التوحید سے متعلق مجلس مقننہ کے رکن بھی ہے۔درس و تدریس اور تصنیف و تالیف کے علاوہ وعظ و ارشاد اور مناظرہ سے بھی خصوصی شغف رکھتے تھے ۔ ان کی تقریر علمی تحقیقی اور پر مغز ہوتی تھی ۔ اہل بدعت  سے خاطر خواہ مناظرے کئے اور ان کو شکست فاش دی ۔ مسئلہ حیات النبی ﷺ وسماع الموتی کے موضوع پر ان کی تصنیف لطیف ندائے حق نے مخالفین میں زلزلہ برپا کر دیا ہے۔آپ نے حضرت مولانا حسین علی کی تصانیف تفسیر بے نظیر اور تحریرات حدیث اور مسئلہ علم غیب پر علماۓ احناف کی تحقیق پر حواشی وفوائد اور شروح لکھ کر ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے ، وہ جس انداز میں کام کر رہے تھے،اسے دیکھ کر بلا خوف تردید کہا جاسکتا ہے کہ وہ فی زمانہ (۱۹۸۰ء میں شیخ القرآن غلام اللہ خان کی وفات کے بعد ) حضرت مولانا حسین علی کی فکر کے سب سے بڑے ترجمان اور شارح تھے اور حضرت حق نے فکر حسینی کی تبلیغ واشاعت میں ان سے بے نظیر کام لیا ہے، کم وبیش دس ہزار علماء سے زائدان کےتلامذہ شمار ہوتے ہیں۔مسئلہ حیات النبی ﷺ اور سماع موتی کے عنوان پر آپ حضرت سید عنایت اللہ شاہ بخاری کے مدرسہ فکر سے متعلق تھے اور بلاشبہ انہیں اس مدرسہ  فکرکاقلم اور ترجمان کہا جا سکتا ہے۔ رد شیعہ و دفاع ناموس صحابہ میں ایک کتاب “مظلوم کر بلا”لکھی جس کی وجہ سے یہ فرزند صحابہ پس زنداں کر دیئے گئے۔ جیل میں شدید علیل ہو گئے اور ملٹری ہسپتال میں رات ۱۸ فروری ۲۰۰۶، کو وفات پا گئے ۔ انا للہ وانا اليه راجعون ۔ یوں ستر (۷۰) برس سے زائد کے یہ بزرگ امام اعظم ابوحنیفہ اور احمد بن حنبل اور ابن تیمیہ کی تاریخ کوزندہ کر گئے۔ بلاشبہ انہوں نے شرک و بدعت کی تردید کے ساتھ قرآن وسنت کی نا قابل فراموش خدمت کی اور عظمت صحابہ پر اپنی جان نچھاور کر کے علمائے اشاعت کا سر فخر سے اونچا کر گئے ۔اللہ تعالی سے یہ دلی دعا ہے کہ وہ اپنے کرم سے نیلوی شاہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرماۓ۔(آمین)

تصانیف مفتی حسین شاہ نیلوی مندرجہ ذیل یہاں سے ڈاون لوڈ کرنے کے لیے کتاب کے کور پر کلک کریں ہم اس میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کر رہے ہیں

آداب ذکر دعا درود شریف
آداب ذکر دعا درود شریف
مختصر خلاصہ قرآن از نیلوی
مختصر خلاصہ قرآن از نیلوی
بشریت نبوی
بشریت نبوی
انوار المطالع فی ہدایات المطالع
انوار المطالع فی ہدایات المطالع
عقائد اھل السنة سید حسین شاہ نیلوی رح
عقائد اھل السنة سید حسین شاہ نیلوی رح
ندائے حق جلد اول
ندائے حق جلد اول
ندائے حق جلد دوم
ندائے حق جلد دوم
ندائے حق جلد سوم
ندائے حق جلد سوم
کلمہ طیبہ اور نماز
کلمہ طیبہ اور نماز
فیض_المستغاث_فی_حکم_الطلقات_الثلاث_اردو_از_علامہ_نیلوی_رح
فیض_المستغاث_فی_حکم_الطلقات_الثلاث_اردو_از_علامہ_نیلوی_رح
شفاء الصدور فی تحقیق عدم السماع من فی القبور
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 1
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 1
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 2
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 2
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 3
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 3
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 4
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 4
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 5
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 5
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 6
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 6
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 7
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 7
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 8
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 8
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 9
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 9
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 10
مجموعہ رسائل از مفتی محمد حسین نیلوی جلد 10

Leave a Reply