مولانا خضر حیات بکھروی مناظر اسلام مجاہد اسلام فاتح مزاہب باطلہ محافظ اسلام کی مایہ ناز تصنیف المسلک المنصور فی احوال من فی القبور کی سبب تالیف اس کی کتاب کی روشنی میں درج ذیل ہیں۔ الحمدالله و لقی وسلام على عباده الذين اصطفى امابعد!! راقم الحروف معلم وکیل سے تہی دست ۔۔ کو چہ ادب وصحافت سے نا آشنا۔۔ اقلیم تصنیف و تالیف میں اجنبی ۔ کسی قسم کی مالی منفعت اور شہرت مقصود نہیں ۔۔ دادو تحسین مدح و آخرین مطلوب نہیں ۔۔ صرف جذ به احقاق حق و ابطال باطل کے تحت قلم وقرطاس کی پر خار وادی میں قدم رکھا ہے۔ تمام حضرات اہل اسلام کی خدمت میں عرض ہے کہ اس عاجز کا قصد ہرگز نہ تھا کہ اس مسئلہ پر قلم اٹھاۓ ۔ کیونکہ ہماری جماعت کامشن توحید وسنت کی ترویج و اشاعت اور شرک و بدعت کی تردید ہے، جو کہ تمام انبیاء کرام کا مقصد بعثت اور ہر مسلمان کے لیے ذریعہ نجات ہے۔آج کے اس دور میں جہاں لوگ بے دینی اور بے راہ روی کے فتنوں میں سرگرداں ہیں ، اور اکثر لوگ مسجد و مصلی سے بیزار ہیں ۔ حالات کا تقاضا تو یہ ہے کہ لوگوں کو بنیادی مسائل سے آگاہ کیا جائے ، فکر آخرت کا درس دیا جاۓ اور غیر ضروری مسائل کو ہوا دے کر عامۃ المسلمین کو محراب ومنبر سے دور نہ کیا جائے۔ لیکن بعض شر پسند عناصر نے عرصہ دراز سے پورے ملک کی فضا اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے مکدر کر رکھی ہے ۔ اور اہل حق پر قسم قسم کی الزام تراشیوں اور نا جائز ان حضرات کے نزدیک توحید ، رسالت اور قیامت جیسے بنیادی اور اہم عقائد سے مسئلہ حیات الاموات‘ زیادہ اہم اور ضروری ہے ۔مسئلہ تو حید کو بیان کرنے سےفتوی بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ان کی زبانیں گنگ ہو چکی ہیں ۔ اور اہل حق کے بغض، حسد اور عناد سے ان کے دل سیاہ ہو چکے ہیں ۔ اس لئے دن رات ایک ہی مسئلہ کی اشاعت میں مصروف عمل ہیں۔ چنانچہ اس سلسلہ کی ایک کڑی بعنوان” تقریر دلپذ یر ایک نام نہاد شیخ الحدیث جناب مولوی منیر احمد صاحب کی تحریفات وتلبیسات کا مجموعہ شائع کیا گیا۔ اور ساتھ ہی یہ دعوی بھی کیا گیا کہ ہماری’ تقریر لا جواب‘ کا جواب نہیں ہے ۔ بعض دوستوں کے اصرار پر بندہ نے اس پر تبصرہ کرنے کا ارادہ کر لیا لیکن مصروفیات کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوگئی ۔ امید ہے کہ احباب درگز رکا معاملہ فرمائیں گے ۔ علماء حضرات سے عرض ہے کہ اگر کسی تعبیر میں غلطی ہوگئی ہو تو مطلع فرما کر عند اللہ ماجور ہوں ، اور دیگر قارئین سے بھی درخواست ہے کہ اگر کوئی شخص ہمیں ہماری غلطی پر مطلع کرے گا تو انشاء اللہ ہم اپنی غلطی تسلیم کرنے کے لیے بہ چشم تا رہوں ۔ابوالتاء ال بعض قارئین جنہوں نے ” صاحب تقریر دلپذ یراینڈ کمپنی کے لٹریچر کا مطالعہ نہیں کیا شاید ہماری بعض باتیں انہیں سخت محسوس ہوں ۔اس لئے اطلاعا عرض ہے۔ کہ جس مقام پر بھی انداز یا کچھ الفاظ سخت محسوس ہوں تو یہ بات ذہن نشین رہے کہ اس قسم کے تمام الفاظ فریق مخالف کی کتابوں میں اہل حق کے خلاف بھر پور موجود ہیں . اس لئے ہم سے ان عاقبتم فعاقبوا بمثل ما عوقبتم به پر عمل کرنے کی وجہ سے درگزر کا معاملہ فر ما یا جائے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس مختصر رسالہ کو متلاشیان حق کے لیے ذریعہ ہدایت اور معاندین پر اتمام حجت بنا دے، اور بندہ کیلئے نجات آخرت کا ذریعہ بناۓ ، غلطیوں اور لغزشوں کومحض اپنے فضل و رحمت سے معاف فرمائے ۔ آمين يارب العالمين



