Kashf Ul Bari Urdu Sharah Bukhari کشف الباری اردو شرح بخاری

Kashf Ul Bari Urdu Sharah Bukhari by Shaikh Saleem Ullah Khan کشف الباری اردو شرح بخاری از شیخ سلیم اللہ خان

Kashf Ul Bari Urdu Sharah Bukhari by Shaikh Saleem Ullah Khan
کشف الباری اردو شرح بخاری
از شیخ سلیم اللہ خان

PDF Viewer and Downloader

Download PDF

Online Study

Share Book

Link Copied!
Download Started!

کشف الباری عمانی صحیح البخاری اردو زبان میں صحیح بخاری شریف کی عظیم الشان اردو شرح ہے جو شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب مدظلہم کی نصف صدی کے تدریسی افادات اور مطالعہ کا نچوڑ وشمرہ ہے، یہ شرح ابھی تدوین کے مرحلے میں ہے۔ ”کشف الباری عوام و خواص، علما و طلبہ ہر طبقے میں الحمدللہ یکساں مقبول ہو رہی ہے ، ملک کی ممتاز دینی درس گاہ دار العلوم کراچی کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب ، ظلم اور جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے شیخ الحدیث محمدتقی حضرت مولانا مفتی نظام الدین شامزئی مد ظلہم نے “کشف الباری ‘ سے والہانہ انداز میں اپنے استفادے کا ذکر کرتے ہوئے کتاب کے متعلق اپنے تاثرات قلمبند فرمائے ہیں، ذیل میں ان دونوں علماء کے یہ تاثرات شائع کیے جارہے ہیں۔

کشف الباری کی خصوصیات

کشف الباری عما فی صحیح البخاری کی خصوصیات اور امتیازات تو بہت ہیں  یہاں ارتجالا چند خصوصیات کا تذکرہ کیا جاتا ہے

مشکل الفاظ کے لغوی معانی کا اور یہ کہ یہ لفظ کس باب سے آتا ہے بیان ہوتا ہے۔

اگر نحوی ترکیب کی ضرورت ہو تو جملے کی نحوی ترکیب کو ذکر کیا گیا ہے۔

حدیث کے الفاظ کا مختلف جملوں کی صورت میں سلیس ترجمہ کیا گیا ہے۔

 ترجمتہ الباب کے مقصد کا تحقیقی طریقے سے مفصل بیان کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں علماء کے مختلف اقوال کا تنقیدی تجز یہ پیش کیا گیا ہے۔

باب کا ماقبل سے ربط و تعلق کے سلسلے میں بھی پوری تحقیق و تنقید کے ساتھ تجزیہ پیش کیا گیا ہے

مختلف فیھا مسائل میں امام ابو حنیفہ کے مسلک اور دوسرے مسالک کی تنقیح تحقیق کے بعد ہر ایک کے مستدلات کا استقصاء، اور پھر دلائل پر تحقیقی طریقے سے رد و قدح اور احناف کے دلائل کی وضاحت اور ترجیح بیان کی گئی ہے۔ ے۔ اگر حدیث میں کوئی تاریخی واقعہ مذکور ہو تو اس کی پوری وضاحت کی گئی ہے۔

جن احادیث کو تقریر سے ضمن میں بطور استدلال پیش کیا گیا ہے ان کی تخریج کی گئی ہے۔ و۔ تعلیقات بخاری کی تخریج کی گئی ہے۔

اور سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ مختلف اقوال سے نقل کرنے میں حضرت صرف ناقل نہیں ہیں بلکہ ہرقول پر متفقانہ اورتنقیدی کلام بھی بوقت ضرورت کیا گیا ہے۔ تلک عشرہ کاملہ۔

 حضرت کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے تدریس کا طویل موقع عنایت فرمایا، اس کتاب میں آپ کی پوری زندگی کی تدریس کا نچوڑ موجود ہے، بندہ کی رائے یہ ہے کہ اس دور میں صحیح بخاری پڑھانے والا کوئی بھی استاذ اس کتاب کے مطالعہ سے مستغنی نہیں ہوسکتا۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ حضرت کا سایہ تا دیر ہم پر قائم رہے، اس تقریر کے مرتب کرنے والے حضرات کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائے ، دینی طبقہ پر عموماً اور حضرت کے طبقہ تلامذہ پر خصوصا جن میں بندہ بھی شامل ہے، یہ ان حضرات کا عظیم احسان ہے۔

3 thoughts on “Kashf Ul Bari Urdu Sharah Bukhari کشف الباری اردو شرح بخاری”

Leave a Reply