علامۃ شیر محمد رح کی تصانیف کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے مطلوبہ کتاب کے کور پر کلک کریں۔
” كشف الستر علماورد في سماع النبی ﷺ عند القبر ‘آپ کے ہاتھوں میں ہے۔اس میں ابن امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء احسن شاہ بخاری کے ایک رسالہ تحفہ ہدایت ‘کا جواب دیا گیا ہے ۔ رسالہ مذکورہ میں علامۃ شیر محمد رح نے ایک ضعیف بلکہ موضوع حديث من صلى على عند قبرى سمعتہ کو سماع النبی صلی اللہ علیہ وسلم عندالقبر‘ کے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے ۔مولاناشیرمحمد رحمہ اللہ نے اس حدیث کا ضعف بیان کیا ہے اور راویوں پر مدلل بحث کرتے ہوۓ واضح کیا ہے کہ یہ حدیث ضعیف ہےاور محدثین کرام کے قائم کردہ اصول وضوابط کے مطابق قابل استدلال نہیں ہے ۔اس سے پہلے دو مرتبہ اسے شائع کیا گیا۔ علماء کرام وطلباء کے حلقے میں اسےمقبولیت حاصل ہوئی ۔اللہ تعالی مصنف مرحوم کی اس سعی جمیلہ کواپنے فضل ورحمت سے قبول فرماۓ اور جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے ۔ آمیناللہ کریم اس کتاب کو ذریعہ ہدایت بناۓ ۔ آمین! آخر میں برادر عزیز مولانا قاری محمد طلحہ بدر الدنبی اور خصوصا پیکر اخلاص محسن یہ تیسری اشاعت ہے۔ اس میں مزید تصحیح کی گئی ہے، پھر بھی کسی قسم کا کوئی سقم رہ گیا ہوتو مطلع فرمائیں ۔ برادرمحترم حاجی محمد صادق صاحب کا دل سے ممنون ہوں جن کی معاونت ہمیشہ میرےساتھ رہتی ہے۔
محمد ابوبکر فیصل ( مدير مكتبة الفيصل )
