معارف الصرف شرح ارشاد الصرف: علم الصرف کا جامع مطالعہ
علم الصرف کی تعریف
علم الصرف عربی زبان کے الفاظ کی ساخت، تبدیلی اور تصریفات کا مطالعہ ہے۔ یہ علم اس بات کا مطالعہ کرتا ہے کہ کیسے الفاظ کی مختلف شکلیں اور حالتیں زبان میں مختلف معانی اور مفاہیم کو ظاہر کرتی ہیں۔
علم الصرف کی اہمیت
علم الصرف عربی زبان کی بنیادی علوم میں سے ایک ہے۔ اس علم کے بغیر قرآن، حدیث، اور دیگر اسلامی متون کو صحیح طور پر سمجھنا ممکن نہیں۔ علم الصرف کی مدد سے الفاظ کی جڑیں اور ان کی مختلف شکلوں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے، جس سے زبان کا بہتر فہم حاصل ہوتا ہے۔
معارف الصرف شرح ارشاد الصرف کے مطالعہ کے فوائد
“معارف الصرف شرح ارشاد الصرف” مولانا عبدالقیوم قاسمی کی تحریر کردہ ایک اہم کتاب ہے، جسے مفتی محمد صدیق نے تحقیق و تصدیق کی ہے۔ یہ کتاب اردو زبان میں علم الصرف کے اصولوں اور قواعد کی تفصیلی وضاحت فراہم کرتی ہے۔
آسان فہم: مولانا عبدالقیوم قاسمی کی تشریح اور ترجمہ کی بدولت، علم الصرف کے پیچیدہ مسائل کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔
تحقیقی بنیاد: مفتی محمد صدیق کی تحقیق و تصدیق نے اس کتاب کو مزید مستند اور مفید بنا دیا ہے، جو طلباء اور اساتذہ دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
مدارس کے لیے موزوں: یہ کتاب اسلامی مدارس کے طلباء کے لیے ایک جامع رہنما ہے، جو انہیں علم الصرف کے بنیادی اور اعلیٰ اصولوں کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔
اردو زبان میں بہترین ذریعہ: اردو میں ہونے کی وجہ سے یہ کتاب عربی زبان سے نابلد طلباء کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔
دینی مدارس میں علم صرف کے موضوع پر ارشاد العرف ، کو جو مرتبہ و مقام حاصل ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، یہ کتاب اپنے اختصار کے باوجود قوانین صرف کے لیے جامع ہے، اس لیے اس کی تعلیم و تدریس پر بطور خاص توجہ دی جاتی ہے
علم صرف کی مشہور و متداول کتاب ارشاد الصرف ، کو اس کی جامعیت وافادیت کے پیش نظر درس نظامی کی کتابوں میں جو قبول عام حاصل ہوا ہے اس کی مثال نہیں، اس کی اہمیت وافادیت اور امتیاز و خصوصیت کے باعث مدارس عربیہ میں اس کی تدریس پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے مگر چونکہ اس کی زبان فارسی ہے اور اختصار میں وہ دریا بکوزہ کی مانند ہے اس لیے اس کی تسہیل اور ترجمہ و تشریح کی ضرورت تھی، اس لیے متعدد ماہرین علم صرف نے اس کی شروح و تراجم پر توجہ فرمانی پیش نظر کتاب بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس کے فاضل مصنف جناب مولانا عبد القیوم قاسمی نے نہایت سلیقہ اور عرق ریزی سے یہ بہترین اور خوبصورت شرح لکھی ہے۔ کتاب کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے۔ پہلا ایڈیشن اہل علم سے داد تحسین حاصل کر چکا ہے مگر کتاب کا دوسرا نقش نقش اول سے کئی اعتبار سے ممتاز ہے۔ کتاب کیوں تو ہراعتبار سے جاذب نظر اور باعث صد تبریک ہے مگر مصنف موصوف نے اس میں جن خاص امور کا لحاظ رکھا ہے۔ وہ درج ذیل ہیں
ا-متن کے ساتھ ساتھ ہر قانون کی تفصیل
ب-تمام تشریحات مسند کتب سے ماخوذ
ت-باب ضرب بعضیر کا مکمل ترجمہ وصیغہ جات
ث-ما قوانین کا خلاصہ مع احکام و شرائط
ج-احکام وشرائط مع امثله احترازیه و مطابقیه
ح-تمام ابواب کی صرف صغیر
خ-مشکل تعلیلات وصیغوں کاحل
د-مصادر صحیحہ وغیرہ صحیحہ کا اضافہ
مزید خصوصیات
الف -کتاب کے شروع میں علم صرف سے متعلق بصیرت افروز مقدمہ ہے۔
ب- کتاب میں طباعتی اضلاط جو عرصہ سے چلی آرہی تھیں نہیں قدیم ترین نوں کی روشنی میں صحیح کردیا گیا ہے۔
ج- متن میں درج ہر مسئلہ کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے
د- کتاب میں درج تمام تشریحات معتبر و مستند کتب صرف سے ماخوذ ہیں
ہ- کتاب کے باب اول کی مکمل صرف صغیر کا اردو ترجمہ کہ دیا گیا ہے۔
و- توانین کا مکمل خلاصہ اور قانون سمجھنے کے لیے موقع محل کے مناسب فوائد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
و-بر قانون کا نام حکم، اس کی شرائط کی تفصیل، احترازی امثلہ ہے وجوہ احتراز کی وضاحت کر دی گئی ہے نیز وضاحت سے مطابقی مثالوں کو بھی ذکر کر دیا گیا ہے۔
ح- ارشاد الصرف کے تمام ابواب کی مکمل صرف صغیر تحریر کی گئی ہے۔
ط- ابواب کو یاد کرنے کے لیے تمام ابواب کی علامات کو ذکر کر دیا گیا ہے۔
ی- متعلقہ باب کے ہموزن ابواب کی مصادر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ک- مشکل ابواب کی تعلیمات کا اہتمام کیا گیا ہے
ل-مصادر صحیح و غیر صحیح اور مصادر مرکبات کا اضافہ
ن- مشکل صیغوں کا حل