Tafseer Marif ul Furqan Maulana Abd ul Qayyum Qasimi
تفسیر معارف الفرقان مولانا عبدالقیوم قاسمی
اردو زبان میں عام فہم مختصر جامع حسین گلدسته تفاسیر، تفسیر القرآن بالقرآن تفسیر القرآن بالحدیث کا خصوصی اہتمام، آسان الفاظ میں احکام و مسائل، مستند اسباب نزول ، ترتیب سورۃ با اعتبار تلاوت ترتیب نزول، وجه تسمیه کی اور مدنی سورتوں کا بیان، موضوع سورۃ ، ربط آیات، خلاصہ سور، خلاصہ رکوعات، فضائل سورہ فرق باطلہ کے شبہات اور ان کے ٹھوس جوابات کا قرآن وحدیث، مستقصد تفاسیر اور کتب فقہاء کی روشنی میں اہتمام کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ مباحث قابل دید ہیں۔
خصوصیات تفسیر معارف الفرقان
ترجمہ حضرت مولانا صوفی عبد الحمید صاحب سواتی ۔
تفسیر کے شروع میں بصیرت افروز مقدمہ ہے جس میں کئی امور کا التزام کیا گیا ہے۔ مثلاً اسباب نزول قرآن، تشریح اصلاح عقائد باطلہ، قرآن کریم کے بنیادی اصول اور حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے پانچ اصولوں کی تشریح و توضیح تفسیر کی تعریف، غرض وغایت، اور طبقات مفسرین مکمل قرآن کریم کا اجمالی ربط آیات وغیرہ۔
نام اور کوائف جس میں سورۃ کا نام مکی اور مدنی ہونے کا بیان، ترتیب تلاوت سورۃ ترتیب نزول تعد اد رکوعات و آیات وغیرہ۔ وجه تسمیه سورة، ربط آیات، موضوع سورة، خلاصہ سورة ، خلاصہ رکوع ، فضائل سورة ، خصوصیات سورة قسم السورة
قرآن کریم کی آیات کی تشریح و توضیح حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی صلى الله عليه وسلم کے اصول خمسہ کے طرز پر کی گئی ہے۔
شان نزول آیات کی تفسیر میں مختلف اقوال مفسرین اور راجح قول کی نشاندہی۔
مسلک اہل حق اہل سنت والجماعت کی خوب واضح لفظوں میں ترجمانی کی گئی ہے۔
زمانہ قدیم وجدید کے باطل نظریات کے حاملین کی قرآن وسنت اور اقوال فقہاء کرام کی روشنی میں ٹھوس دلائل سے تردید۔ احکام شرعیہ کی بعض مقامات پر مختصر اور بعض مقامات پر تفصیلا تشریح کی گئی ہے مگر سہل انداز کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔
ہر آیت کا مفہیم آیت کے لئے عنوان ۔ جس کو ہم خلاصہ رکوع کے نام سے تعبیر کرتے ہیں اس عنوان کا یہ مقصد نہیں ہے کہ قرآن کریم صرف گذشتہ اقوام کے حامل نظریات کی تردید کرتا ہے بلکہ قیامت تک جتنے باطل نظریات کے حامل لوگ آئیں گے ان سب کی تردید قرآن کریم میں احتمالاً و تفصیلاً موجود ہے اور قیامت تک آنے والے حمام انسانوں کے لئے قرآن کریم چشمہ ہدایت ہے۔ یہ عنوانات محض آیت کو سمجھنے کے لئے قائم کئے گئے ہیں کوئی حرف آخر نہیں ہیں اور جس مقام پر آیت کی تفسیر واضح تھی وہاں صرف عنوان قائم کیا گیا ہے تفسیر نہیں لکھی گئی “فتدبر”۔
ماخذ و مراجع معارف الفرقان
تفسیر جلالین، کبیر، مظهری، بیضادی، مدارک، خازن، روح المعانی، در منثور، بحر محیط، قرطبی، منیر، ابوسعود، جمل، ابن کثیر، بغوی، مواہب الرحمن، کشاف، اعراب القرآن الکریم و بیان، بیان القرآن حضرت تھانوی کلام، معارف القرآن مفتی محمد شفیع مولانا کاندھلوی تفسیر میرٹھی مولانا عاشق الہی میرٹھی، قرآن عزیز حضرت لاہوری ،تفسیر عثمانی، حقانی، معالم العرفان فی دروس القرآن، کشف الرحمن ، موضح القرآن، تفسیر بھلوی، انوار البیان ، صحاح سته و دیگر کتب حدیث و کتب فقه، تصنیفات امام اہل سنت حضرت مولانا محمد سر فراز خان صاحب صفدر محله و دیگر کتب اہل حق ، و کتب فرق باطلہ برائے تردید فرق باطلہ اور ان کتب کے نام مجمع نام مؤلف تفسیر میں موجود ہیں۔