Urdu Tarjama O Sharh Saba ul Muallaqat by Maulana Qazi Sajjad Hussain
اردو شرح و ترجمہ سبع معلقات از مولانا قاضی سجاد حسین
”ادب“ جس زبان کا بھی ہو، انتہائی اہم اور افضل علم ہے اور پھر ادب عربی کے تو کیا کہنے کہ عربی تو مسلمانوں کی صرف زبان نہیں بلکہ ان کی عبادت اور معاشرت بھی ہے۔ نماز عربی میں،خطبہ جمعہ وعید بین عربی میں، تلبیہ عربی میں، تلاوت قرآن عربی میں، اذکار تسبیحات درود شریف سب عربی میں ، یہ تو سب عبادات ہوئیں۔ معاشرت کو لے لیں تو ملتے وقت “السلام علیکم عربی میں شکریہ ادا کرناہو تو ” جزاك الله عربی میں ، نکاح وطلاق کے تمام الفاظ اصلاً عربی النسل، یہ تو ہماری بد قسمتی بھی ہے اور مجبوری بھی کہ ایسی اپنائیت والی زبان کو چھوڑ کر ہم زبانِ افرنگ کے پیچھےدوڑ رہے ہیں۔ پھر اشعار عرب میں السبع المعلقات“ کا جو مقام اور مرتبہ ہے، اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج صدیاں بیت جانے کے بعد سات عربی قصائد کا یہ مجموعہ اہل علم کے ہاں نہ صرف معروف و مقبول ہے، بلکہ اہل قلم کا مخدوم بھی ہے۔ مختلف حضرات نے اپنے اپنے طرز پر اس مجموعے کو اپنی تعلیقات و تشریحات سے آراستہ کیا ہے، زیر تبصرہ کتاب میں مولانا قاضی سجاد حسین نے السبع المعلقات کی اردو ترجمہ کی ہے جس سے ان کے اشعار سمجھنے میں بہت آسانی رہے گے۔

