Tafseer Sirat Ul Jinan Urdu تفسیر صراط الجنان اردو

Tafseer Sirat Ul Jinan Urdu تفسیر صراط الجنان اردو

Tafseer Sirat Ul Jinan fi Tafseer Ul Quran Urdu by Mufti Muhammad Qasim Qadri
تفسیر صراط الجنان فی تفسیر القرآن اردو از تفسير من الحديث والتفسیر، ابوصالح مفتی محمد قاسم قادری عطاری

جدید و قدیم تفاسیر اور دیگر علوم اسلامیہ پرمشتمل ذخیرہ کتب کی روشنی میں قرآن مجید کی آیات کے مطالب و معانی اور ان سے حاصل ہونے والے درس و مسائل کا موجودہ زمانے کے تقاضوں کے مطابق انتہائی آسان بیان، نیز مسلمانوں کے عقائد، دین اسلام کے اوصاف و خصوصیات، اہلسنت کے نظریات و معمولات، عبادات، معاملات، اخلاقیات، باطنی امراض اور معاشرتی برائیوں سے متعلق قرآن وحدیث، اقوالِ صحابہ و تابعین اور دیگر بزرگان دین کے ارشادات کی روشنی میں ایک جامع تفسیر دوترجموں کےساتھ

صراط الجنان پر مقالہ جات
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا مقدس کلام ہے جو سب سے آخری رسول محمد مصطفیٰ صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَسَلَّمَ پر نازل ہوا اور اس میں قیامت تک کے تمام بنی نوع انسان کے لیے ہدایت ورہنمائی کا سامان موجود ہے، اس کی ہدایات و تعلیمات سے مستفید ہونے کے لیے ضروری ہے کہ آیات قرآنی کے صحیح مطالب و معانی کو سمجھا جائے تاکہ ان پر عمل پیرا ہوکر راہ ہدایت پر سفر اختیار کیا جاسکے۔ فی زمانہ مسلمانوں کی ایک تعداد ایسی ہے جو عربی زبان اور علوم دینیہ سے ناواقف ہے یہاں تک کہ لاکھوں مسلمانوں میں گنے چنے افراد ہی ایسے نظر آتے ہیں جو عربی زبان جانتے ، اس کی باریکیوں اور نزاکتوں پر اطلاع رکھتے اور علوم دینیہ کی دولت سے مالا مال ہیں۔ ان حالات میں وقت کی اہم ترین ضرورت تھی کہ اہل علم کی طرف سے قرآن کریم کی ایک ایسی تغییر منظر عام پر آئے جسے اہل علم کے ساتھ ساتھ عام مسلمان بھی آسانی سے پڑھ اور سمجھ سکیں تا کہ انہیں بھی قرآن پاک کا فہم حاصل ہو اور وہ قرآن کریم کے احکامات ہممنوعات اور دیگر تعلیمات سے واقفیت حاصل کر سکیں۔ اس ضرورت کو پورا کرنے میں شیخ الحدیث والتفسیر ابوصالح مفتی محمد قاسم قادری دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ نازتفسیر ”صراط الجنان فی تفسیر القرآن نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور الْحَمدُ لِلہ شروع دن سے ہی عام و خاص ہر سطح کے افراد نے اس کا مطالعہ شروع کیا اور اس کے آسان انداز تفہیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قرآن پاک کی سمجھ اورعلم و عمل کی برکتیں حاصل کیں ۔ اسکول، کالج اور یو نیورسٹی کے طلباء وطالبات نے بھی اسے خوب سراہا اور اس پر باقاعدہ مقالہ جات لکھنے شروع کیے، جس کی کچھ تفصیل یوں ہے: شیخ زید اسلامک سینٹر لاہور سے محترم ولید احمد صاحب نے ایم اے کا مقالہ بنام “تفسیر صراط الجنان (نصف اول) کا منہج واسلوب ایک تحقیقی جائزہ ڈاکٹرمحمد اعجاز صاحب کی نگرانی میں لکھا جو اپنی تکمیل کے مراحل سے گزر کر پاس بھی ہو چکا ہے۔ یو نیورسٹی آف سرگودھا سے حافظ محمد اعوان عطاری صاحب ایم فل کا مقالہ بنام “تفسیر صراط الجنان کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ ڈاکٹر محمد شہباز منج صاحب کی زیرنگرانی لکھ رہے ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بنت اسلم نقشبندی عطار یہ تفسیر صراط الجنان کا منہج بتحقیقی وتجزیاتی مطالعہ کے نام سے ڈاکٹر ثناء اللہ صاحب کی زیر نگرانی ایم فل کا مقالہ لکھ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر یونیورسٹیوں سے بھی ”صراط الجنان فی تفسیر القرآن پرایم فل وغیرہ کے مقالہ جات لکھے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے مقدس کلام کی تفسیر صراط الجنان کوقبولِ عام عطا فرمائے اور قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے اسے بھی ذریعہ بنانے اور قرآن پاک کے احکامات و تعلیمات پر عمل کی توفیق عطا فرمائے ، امین۔ ابوالحسنین ذوالقرنین عطاری المدنی

2 thoughts on “Tafseer Sirat Ul Jinan Urdu تفسیر صراط الجنان اردو”

Leave a Reply