Al Sarim Ul Battar By Waheed ibn Abdul Salam Baali
الصارم البتار از وحید بن عبدالسلام بالی
جادو کا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث و تحقیق اور تصنیف و تالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کے لئے ضروری ہے، کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے، اور جادو گر چند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں، جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصول کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں اور انہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوش محسوس کرتے ہیں۔ علماء کے لئے ضروری ہے کہ وہ جادو کے خطرے اور اس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو خبر دار کریں، اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لئے جادو گروں کا رخ نہ کریں، ایسی ضرورت کے پیش نظر میں اپنے قارئین کی خدمت میں یہ کتاب پیش کر رہا ہوں جس کا میں نے ان سے چار سال قبل اپنی کتاب وقاية الإنسان من الجن والشيطان” میں وعدہ کیا تھا۔ یہ کتاب ایک کم علم آدمی کی سادہ سی کوشش ہے اور اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ مسلمان جادو اور اس کی تاثیر سے بیمار پڑ جانے والے لوگوں کا اور اسی طرح حسد اور نظر بد کا شرعی طریقوں سے علاج کرسکیں تا کہ لوگ ان جادوگروں اور شعبدہ بازوں کے پاس جانے سے پر ہیز کریں جو ان کے عقائد کو تباہ اور ان کی عبادت کو خراب کر دیتے ہیں۔
اس کتاب کو میں نے آٹھ حصوں میں تقسیم کیا ہے:
پہلا حصہ : جادو کی تعریف، شیطان کا تقرب حاصل کرنے کے لئے جادو گروں کے بعض وسائل
دوسرا حصہ: جادو قرآن و سنت کی روشنی میں، اس میں جادو اور جنات کے وجود کوقرآن وسنت سے ثابت کیا گیا ہے۔
تیسرا حصہ: جادو کی اقسام
چوتھا حصہ: جنات کو حاضر کرنے کے لئے جادو گروں کے آٹھ طریقے، ہر طریقہ مکمل طور پر ذکر نہیں کیا گیا تا کہ اس کتاب کو پڑھ کر کوئی شخص اس طریقے پر عمل نہ کر سکے۔
پانچواں حصہ: شریعت میں جادو کا حکم کے
چھٹا حصہ: جادو کا توڑ: اس میں جادو کی مختلف اقسام، علامات، علاج اور علاج کےعملی نمونے ذکر کئے گئے ہیں۔
ساتواں حصہ: بندشِ جماع کا جادو اور اس کا علاج، اس میں جادو کے اثر سے بچنےکے لئے چند ضروری احتیاطی تدابیر بھی ذکر کی گئی ہیں۔
آٹھواں حصہ: نظر بد کی تاثیر اور اس کا علاج
میری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کتاب سے اس کے لکھنے والے ، پڑھنے والے اور اسے نشر کرنے ولے کو فائدہ پہنچائے ، اور میں ہر ایسے شخص سے دعا کا طلب گار ہوں جسے میری اس کتاب سے فائدہ پہنچا۔ یہاں ایک تنبیہ کرنا ضروری ہے اور وہ یہ کہ اس کتاب میں جو بات بھی آپ کو خلاف کتاب و سنت معلوم ہوا سے دیوار پر دے ماریں اور کتاب وسنت پر عمل کریں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر ایسے انسان پر رحمت فرمائے جو مجھے میری غلطی کے متعلق آگاہ کرے، اور اگر میں زندہ نہ ہوں تو میری کتاب میں اصلاح کردے۔ میں ہرایسی بات سے بری ہوں جو خلاف قرآن وسنت ہو، میں نے اپنی حد تک اصلاح کی کوشش کی ہے جس کی توفیق صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں۔
وحيد بن عبد السلام بالی

الصارم البتار پشتو

الصارم البتار اردو

الصارم البتار عربی
tags:Islamic protection, Ruqya resources, Spiritual protection, Exorcism in Islam, Ruqya PDF, Islamic exorcism, Healing from black magic, Protection from jinn, Quranic healing, Ruqya guide, Islamic spirituality, Faith healing, Ruqya benefits, Islamic rituals, Evil eye protection, Islamic faith practices,Ruqya Shar’iyya, PDF books, Ending magic, Islamic healing, Spiritual cure, Islamic remedies, Magic removal, Islamic books, Healing through Quran, Ruqya treatment,

