Kanz Ul Ummal Urdu Translation
کنز العمال فی سنن الاقوال والافعال اردو ترجمہ
شیخ چلپی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ علامہ متقی نے حدیث کی بڑی کتب سے اصول سنت کے بارے میں جتنی احادیث کو جمع فرمایا اس سے زیادہ کسی نے نہیں کیا احمد عبد الجواد رحمہ اللہ کہتے ہیں جس نے اس کتاب کا مطالعہ کیا گویا کہ اس نے حدیث کی شر سے زائد کتابوں کا مطالعہ کیا
کنز العمال کے بارے میں علماء کاملین اور محدثین کے اقوال سے واضح ہوا کہ یہ ذخیرہ احادیث کا ایک عظیم مجموعہ ہے۔ امت کے ایک بڑے طبقہ نے اس سے فائدہ اٹھایا۔ بلکہ یوں کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا کہ بعد کے مصنفین میں سے کوئی بھی اس کتاب سے مستغنی نہیں رہا ہر ایک کسی نہ کسی درجہ میں “کنز العمال” سے ضرور استفادہ کرتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعد کے دور کی کوئی بھی دینی کتاب کنز العمال کی روایات سے خالی نہیں کہیں نہ کہیں کنز العمال کا حوالہ ضرور ہو گا۔
یہ اس کتاب کی قبولیت کی علامت ہے احادیث رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کا یہ عظیم ذخیرہ اس قدر قابل قبول ہونے میں امت مسلمہ کے دو عظیم محسن علامہ سیوطی اور علامہ علی متقی رحمہ اللہ کے اخلاص و تقوی کا اس میں بڑا دخل ہے جیسا کہ پہلے ان خدا ترس عظیم ہستیوں کے حالات سے اندازہ ہوا کہ انہوں نے امت مسلمہ کی صراط مستقیم کی طرف رہنمائی کرنے میں انتہائی کوشش کی، ان کی پوری کوشش رہی کہ امت ظاہری علوم کے ساتھ باطنی علوم سے بھی آراستہ ہو جائے انہوں نے اس کی خاطر ذخیرہ احادیث کا یہ مجموعہ تیار کیا اور امت محمدیہ صلى الله عليه وسلم پر عظیم احسان کیا۔ اللہ تعالی اس کتاب کو مزید قبولیت سے نوازے۔ کومنز باقی اس کتاب کی بعض احادیث پر سند کے لحاظ سے کلام ہے لیکن فضائل ، وعظ اور امثال وعبر کے متعلق ضعیف احادیث بھی چند شرائط کے ساتھ علماء کے نزدیک مقبول اور قابل عمل ہوتی ہیں جیسا کہ اوپر تفصیل سے مذکور ہوا۔ اس لئے علماء امت کو حق ہے ان روایات پر سند کے اعتبار سے کس درجہ کا کلام ہو ملاحظہ فرما کر فیصلہ کریں۔
کنز العمال کا اردو ترجمہ
اب تک ذخیرہ احادیث کا یہ عظیم مجموعہ عربی زبان ہی میں تھا۔ اس کتاب سے براہ راست استفادہ بھی علماء ہی تک محدود تھا۔ اللہ تعالیٰ دارالاشاعت کراچی کے مالک جناب خلیل اشرف عثمانی صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ انہوں نے اس کا اردو زبان میں ترجمہ کروایا۔ یہ اردو دان طبقہ پر ان کا احسان ہے کہ یہ کام آٹھ نو سال کی محنت سے پایہ تکمیل کو پہنچا اور احادیث مبارکہ کی اس عظیم کتاب تک رسائی کو انہوں نے ممکن بنایا۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس محنت کو قبول فرمائے ۔ وضاحت باقی ترجمہ کے ساتھ کوشش کی گئی ہے کہ احادیث کی مختصر تشریح بھی ہو جائے ، تاکہ حدیث کا ترجمہ اور مفہوم دونوں واضح ہو جائیں، اس کے باوجود اگر کہیں ابہام رہ گیا ہو اور مطلب سمجھنے میں الجھن پیدا ہورہی ہو تو ایسے مقام کو نشان زدہ کر کے مستند علماء کرام سے مطلب سمجھ لیا جائے ۔ تا کہ غلط نہی کی بنیاد پر کوئی خلاف واقعہ غلط بات رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کی طرف منسوب نہ ہو جائے۔ خصوصا بعض باتیں خالص علمی نوعیت کی ہوتی ہیں ان کو سمجھنے کے لیے علم دین میں مہارت تامہ ضروری ہے، اس کے بغیر ان مقامات کو سمجھنا دشوار ہوتا ہے، ایسے مواقع خاص طور پر قابل توجہ ہیں تا کہ ان کو اپنے فہم سے سمجھنے کی بجائے قابل اعتماد علماء کی طرف رجوع کیا جائے ۔ “
سعادت کی بات
حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب زید مجدہم نے کنز اعمال کے اردو میں ترجمہ کے ارادے پر خوشی کا اظہار فرمایا اور خود اپنے ہاتھ سے ایک حدیث مبارکہ کا ترجمہ بھی فرمایا اور اس کام کی تکمیل کے لیے دعاء بھی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔فرمائی۔ اب ان کی دعاؤں کی برکت سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔
:تاليف
علامہ علاء الدین علی متقی بن حسام الدين
:مقدمہ عنوانات، نظر ثانی تصحیحات
مولانامفتی احسان اللہ شائق استاذ ومعين مفتى جامعة الرشید احسن آباد کراچی
:پبلشر
دار الاشاعت اُردو بازار ایم اے جناح روڈں کراچی پاکستان
فون : 861 3263186