Mufti Muhammad Ayaz مفتی محمد آیازپشاور

مفتی محمد آیازپشاور

دعوت واقامت دین کے لیے نظم جماعت اور تربیت ارکان کیا، کیوں، کیسے؟

مفتی محمد آیازپشاور کی کتاب سے اقتباس باقی تفصیلات کے لیےکتاب کو ڈاون لوڈ کریں۔

آج اس کرہ ارض پر مسلمانوں کی تعداد سوا ارب سے تجاوز کر چکی ہے ۔ یعنی دنیا کی کل آبادی کا ایک چوتھائی سے زیادہ حصہ مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ اسلام، اپنے پیرووں کی تعداد کے اعتبار سے، عیسائیت کے بعد دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے۔ دنیا کے کم از کم پچاس ممالک ایسے ہیں ، جن کی اکثریت مسلمان ہے، اس کے علاوہ ایشیا، افریقہ، یہاں تک کہ یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا میں بھی مسلمان کل آبادی کا ایک اہم عصر ہیں ۔ لیکن افرادی اور مادی قوت کی اس کثرت کے باوجود مسلمان دنیا کی ایک بے حد مظلوم قوم ہیں، جن کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے اور جنہیں دنیا کی طاقتور قومیں اپنے ظلم و تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں اور ان کا استیصال کر رہی ہیں ۔دوسرے الفاظ میں جب امت مسلمہ بحیثیت مجموعی اس اہم ترین فریضہ سے کنارہ کش ہو جاۓ جس نے اسے خیر الامم ( دنیا کی بہترین قوم) بنایا تھا۔ تو پھران لوگوں کے لیے جو اللہ پرمکمل ایمان رکھتے ہیں اور ایک مثالی اسلامی زندگی گزارنا چاہتے ہیں ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ خود مسلمانوں میں سے ایک ایسی جماعت تنظیم اٹھے جو امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اس فریضہ کو انجام دے جوبحیثیت مجموعی پوری امت کو انجام دینا تھا۔کسی بھی جماعت کے قیام واستحکام میں اس کے نصب العین اور مقاصد کے بعد سب سے اہم عنصر اس کا نظم ہوتا ہے یہی وہ سیمنٹ ہے، جس سے وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ( بنیان مرصوص ) کھڑی ہوتی ہے ، جس کے قائم کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے ۔اسلام میں نظم کا کیا تصور ہے؟ دوسری جماعتوں کے مقابلہ میں ایک اسلامی تنظیم نظم کے تصور کو کس طرح اپناتی ہے؟ اسے متحکم بنانے کے کیا طریقے اختیار کرتی ہے؟ اپنے کارکنان کو اس نظم میں فعال رکھنے کے لئے کن محرکات کو ابھارتی ہے اور کیسی تربیت دیتی ہے، اس کا قا ئد یا ناظم کن خصوصیات کا حامل ہوتا ہے، مثالی انداز میں یہ نظم مقامی طور پر کس طرح کام کرتا ہے، اور اہم ترین سرگرمیوں (مثلا اجتماعات، پروگرام، دروس، تربیتی کلاسز کومنظم کرنے میں کن اصول وقواعد کو پیش نظر رکھتا ہے ۔ سیدہ سوالات ہیں جن کا جواب دینے کی ایک کوشش زیر نظر کتاب میں کی گئی ہے۔ (دعوت واقامت دین کے لیے نظم جماعت اور تربیت ارکان کیا، کیوں، کیسے؟ صفحہ نمبر 3 اور 4) از مفتی محمد آیازپشاور

نظم جماعت۔مفتی ایاز
دعوت واقامت دین کے لیے نظم جماعت اور تربیت ارکان کیا، کیوں، کیسے؟

عقیدہ توحید اور رد شرک از مفتی آیاز
عقیدہ توحید اور رد شرک از مفتی محمد آیاز پشاور

Taleem Ul Kitab Quran Pashto Translation by Mufti Muhammad Ayaz Peshawar
تعلیم الکتاب پشتو لفظی ترجمہ از مفتی محمد آیاز پشاور


Leave a Reply