تعارف مولا نا محمد یعقوب شرودی
مولا نا محمد یعقوب شرودی ۱۹۳۰ء میں بلوچستان کے ضلع چاغی کے گاؤں والبند ین میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت مولا نا فتح محمد فاضل دیوبند اور شیخ الہندمولانامحمودحسن کے شاگر درشید تھے ۔مولا نا شرودی نے ابتدائی کتابیں اپنے والد ماجد سے پڑھیں ۔ فنون کی کتابیں منگو ضلع قلات کے مولانا کمال الدین اور شاہدرہ ضلع کوئٹہ کے مولانا عبدالغفور سے پڑھیں۔ ۱۹۵۶ء میں دارالعلوم دیو بند میں داخلہ لیا اور شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی سے دورہ حدیث پڑھا اور اول آئے ۔ دوسرے اسا تذہ میں مولا نا محمد ابراہیم بلیاوی ، مولانا سید فخر الدین اور مولا نا حمید الدین بھی شامل ہیں۔ دورہ حدیث کی تکمیل کے بعد حضرت مدنی ” کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی ۔ ۱۹۵۷ء میں دیو بند سے واپس آ کر شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان سے دورہ تفسیر پڑھا ۔ ۱۹۵۷ء میں ہی موضع پتگی گرگینا ضلع قلات میں مدرسہ دارالہدی کی بنیادرکھی اور سترہ برس تک یہاں دوسرے علوم کی تدریس کے ساتھ ساتھ اپنے شیخ کے طرز پر دورہ تفسیر پڑھایا۔ بلوچستان، ایران اور افغانستان کے سینکڑوں علماء آپ سے فضیاب ہوئے ۔۱۹۷۴ء میں شیخ القرآن کی ایماء پر سرکی روڈ کوئٹہ میں جامعہ رشید یہ تدریس القرآن کی نیواٹھائی ، جوصو بائی دارالحکومت کی بڑی دینی درسگاہ اور توحید وسنت کا عظیم مرکز ہے۔۱۹۷۴ء سے کوئٹہ میں دورہ تفسیر پڑھارہے ہیں۔ آپ جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے آٹھ سال تک صوبائی امیر رہے۔ آپ اردو براہوی ور پشتو زبانوں کے بے تل خطیب ہیں ۔ مسئلہ توحید سے خاص شغف ہے اور جمعہ کے خطبات میں اسی مسئلہ کی وضاحت کرتے ہیں ۔ شرک و بدعت اورسوم داوہام کے رد میں بے نظیر کام کیا تفسیر وتدریس قرآن آپ کا اصل میدان ہے ۔ تصنیف و تالیف سے بھی علاقہ ہے ۔ براہوی زبان میں میں (۲۰) جلدوں پر مشتمل تفسیر کشف القرآن مولا نا محمد یعقوب شرودی کا شہرہ آفاق اور عظیم کارنامہ ہے۔ اس کے علاوہ مرآۃ الايات المبينات في رد البدعات، صداۓ حق بجواب مظهر حق ( رد بدعت ) اسنی الذري في تحقيق الجمعه في القرئ، المسالة الطارقہ علی الرسالة الفارقہ (۲۲ مسائل کا جواب ) اور گوسفند بزرگاں اردو تصانیف ہیں جبکہ مواعظ شرودی براہوی زبان میں ہے ۔مولا نا شرودی قادرالکلام شاعر بھی ہیں’شکر پارہ اور نغمات شرودی براہوی شاعری کے مجموعے ہیں ۔ پشتو زبان کا ایک دیوان بھی آپ کے ذوق شاعری کا شاہکار ہے۔ مولا نا شرودی کوئٹہ اور بلوچستان کے علاقوں میں توحید وسنت اور دعوت الی القرآن کی ایک مضبوط آواز ہیں ۔مولا نا شرودی نے ایام جوانی میں سیاست میں حصہ لیا اور جمعیت العلمائے اسلام کے صوبائی ناظم رہے ۔ جبکہ اب بھی آپ کا صاحبزادہ حافظ حسین احمد شرودی جمعیت العلمائے اسلام کے صوبائی ناظم اعلی اور ممبر صوبائی اسمبلی ہے ۔ باقی علماء کی کتب ڈاون لوٖڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔