Shaikh Saeed Ur Rahman Ogai Khateeb Sahib مولانا سعید الرحمان اوگئ خطیب

مولانا سعید الرحمان اوگئ خطیب

مولانا سعید الرحمان اوگئ خطیب نے ساری زندگی توحید وسنت کا بیان اور شرک و بدعت کی بیخ کنی کی ہے۔ اسوہِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچار اور رسم و رواج کا رد کیا ۔ جنھوں نے 72 بار اپنی زندگی میں قرآن مجید فرقان حمید ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھایا ۔ جن کی عمر 80 سال ہو اور پھر بھی الله پاک کی کتاب کا درس دے رہا ہے، حقیقتاً اگر یہ شخصیت ولی اللہ نہ ہو تو اس دنیا میں کوئی ولی اللہ باقی نہیں ہے۔۔۔۔ میں اکثر سوچتا تھا کہ حضرت شیخ القران مولانا محمد طاہر پنج پیری رح کا مشن اتنا کیوں پھیل گیا حالانکہ اس سے پہلے بھی بھت سے حق پرست علمائے کرام مفسرین گزرے ہیں، خدمت تو انہوں نے بھی کی تھی۔ اب خیال آیا کہ حضرت شیخ رحمہ اللّٰہ کو اللّٰه رب العزت نے شیخ القران حضرت مولانا سعید الرحمن المعروف بِ اوگئ خطیب صاحب جیسے تلامذہ عطاء فرمائے تھے۔ جنھوں نے ان کی وصیت پر عمل کیا اور عمر 80 سال ہونے کے باوجود کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ان شاءاللہ۔ 10 فروری 2021 کو صبح درس قرآن میں حضرت خطیب صاحب مدظلہ العالی سے فیس بک پر لائیو سورت صافات کی آیت نمبر 97 کی تفسیر بیان کرتے ہوئے سن رہا تھا ، حضرت ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام کا واقعہ بیان کررہے تھے اور فرمارہے تھے کہ ہم نے حضرت شیخ رحمہ اللّٰہ سے 62 سال پہلے سنا تھا (یعنی خطیب صاحب مدظلہ العالی کا عمر ابھی 80 سال ہے اور 62 سال پہلے عمر تقریباً 18 سال تھا اسی وقت سے آج تک اس قرانی قافلہ سے وابستہ ہیں۔۔۔اگر یہ ولی اللہ نہ ہوں تو رویے زمین پر اس وقت کوئی ولی اللہ نہیں) حضرت شیخ القران رحمہ اللّٰہ نے فرمایا کہ جب ابراھیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو جبریل امین علیہ السلام آئے اور فرمایا مجھے بتادو یہ کیا کروں (حضرت خطیب صاحب مدظلہ العالی نے یہ الفاظ بیان کئے کہ یہ الفاظ حضرت شیخ رحمہ اللّٰہ سے سنے تھے) ابراھیم علیہ السلام نے فرمایا “کفانی عن سوالی علمہ بحالی” اسی وقت حضرت خطیب صاحب نے فرمایا کہ حضرت شیخ القران رح عشاء کو درس قرآن کیلئے بیٹھ جاتے تھے اور جب فجر کی اذان ہوجاتی تو درس سے اٹھتے تھے ، کوئی دکھا سکتا ہے اس پاکستان میں اسکی مثال۔ حضرت خطیب صاحب مدظلہ العالی کی ایک اور بات مجھے بھت پسند آئی کہ ان کی اولاد ماشاءاللہ سارے علمِ دین سے وابستہ ہیں اور سب دین کے شعبہ جات میں اپنی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ (مفتی فیض الرحمن شاکر مفتی سمیع الرحمن سعید مفتی انعام الرحمن سعید مفتی عتیق الرحمن سعید مفتی ضیاء الرحمن فاروقی مفتی احمد الرحمن سعید *حافظ شاہد الرحمن سعید *حافظ جمیل الرحمن سعید *آخری دو چوتھے درجے میں پڑھ رہے ہیں۔*) سب ماشاءاللہ اس قرانی کشتی کے سوار ہیں فللّٰہِ الحمد اللّٰہ پاک ان شیوخ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے آمین ثم آمین


مولانا سعید الرحمان اوگئ خطیب کی مندرجہ ذیل تصانیف یہاں سے ڈاون لوڈ کریں۔

مجموعہ ازالۃ الاوھام علی ترک الفاتحۃ خلف الامام

مجموعہ مسائل سود و رھن

مجموعہ ازالۃ الاوھام علی ترک الفاتحۃ خلف الامام
مجموعہ ازالۃ الاوھام علی ترک الفاتحۃ خلف الامام

مجموعہ مسائل سود و رھن۔از خطیب صاحب
مجموعہ مسائل سود و رھن۔از خطیب صاحب

Leave a Reply