Mian Muhammad Ilyas مولانا میاں محمد الیاس

میاں محمد الیاس صاحب کے تصانیف ڈاون لوڈ کرنے کے لیے مطلوبۃ کتاب کے کور پیج پر کلک کریں۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور عالم دین مفسر ومعلم قرآن ،داعی توحید وسنت اور دعوت وعز میت کی تاریخ کےایک روشن باب حضرت مولانا محمد طاہر پنچ پیری کے سوانح وسیرت ، اوصاف وکمالات، افکارونظریات ، تجدیدی واصلاحی کام، تصانیف و آثارملفوظات و مکتوبات، جماعت و مدرسه دارالقرآن اور مشاہیر تلامذہ کامکمل تعارف۔حدیث نبویﷺ کی رو سے ہرزمانہ میں امت کے اندراپنے علم وفضل کے اعتبار سے سب سے ممتاز ایک ایسا شخص موجود ہوگا جود ین کونکھارتا اور اسکی تجدید کرتا ہے اسے مجدد کہتے ہیں۔ مجدد کا

کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے زمانہ میں دین کے اندر ہر پیدا ہونے والی برائی اور خرابی کو دور کرتا ہے۔

بدعت اور رسم ورواج کے جو گہرے پر دے دین کے حقیقت پر پڑ جاتے ہیں وہ اپنے علم وحرفت کی قوت سے انہیں چاک کرتا ہے اور امت کے سامنے پورے دین کو نکھار کر اور صاف ستھرا کر کے اس کی اصلی شکل میں پیش کر دیتا ہے۔ بعض علماء نے ہر صدی میں ایسے مجد دین کے نام بھی لئے ہیں جبکہ بعض علمائے امت نے حدیث کے مطلب کو عموم پر محمول کیا ہے ۔ یعنی خواہ دین کی تجدید کر نے والا ایک شخص ہو یا کوئی جماعت ہو جو دین میں پیدا کی گئی برائیوں ،خرابیوں اوربدعات ورسومات باطلہ کوختم کرے۔اس ساری بحث کو اگر پیش نظر رکھا جاۓ تو شیخ القرآن مولانا محمد طاہر پنج پیری کے بارے میں ذہن واقعی اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ بلاشبہ وہ رجوع الی القرآن ، توحید وسنت کی اشاعت اور اصلاح معاشرہ کے حوالے سے اپنے دور خصوصاً پختون قوم کے ایک بہت بڑے مجدد تھے۔الحمد للہ ہمارے ملک میں علماء کرام کی کمی نہیں ہر عالم دین اپنے میدان میں خدمت دین میں اعلی مقام رکھتا ہے اور ان ہی سے جس کسی نے بھی خدمت دین کا بیڑا اٹھایا ہےاللہ تعالی نے اس کی مدد ونصرت فرمائی ہے لیکن شیخ القرآن پنج پیر ایک امتیازی شان رکھتے تھے۔

شیخ طاھر پنج پیری رح حیات وخدمات اور ان کی قرآنی تحریک
شیخ طاھر پنج پیری رح حیات وخدمات اور ان کی قرآنی تحریک
سوانح حیات مولانا حسین علی از میاں محمد الیاس
سوانح حیات مولانا حسین علی از میاں محمد الیاس
مولانا حسین علی کی سوانح حیات ، صفات و کمالات علمی و دینی خدمات تعلیمات وتحقیقات کا مفصل تعارف اورانکے تلامذہ کےحالات وخدمات کا تذکرہ

Leave a Reply