مفتی صاحب ایک شخصیت جن کی ذات بندہ کے لیے ایک مثالی وہمہ جہت استاذ ہی نہیں، بلکہ محبت وعقیدت کا مرکزبھی ہے جنہوں نے زمانہ بھر میں اپنی علمی رفعت وسطوت، فکری وسعت، فقہی بصیرت اور ہمہ جہت انقلاب آفریں خدمات کے اَن مِٹ وزندہ جاوید نقوش قائم کیے ہیں- جو اسلامی مالیات وجدید اقتصادیات میں عالمی سطح پر سند کا درجہ رکھتے ہیں- جو عالم اسلام کے ماتھے کاسجتا ہوا جھومرہے – جن کی ذاتِ والا صفات، علم وعمل کا حسین مرقع، زہد وتقوی اور سادگی کا خوبصورت پیکر اور وصفِ اعتدال کی بہترین علامت ہے۔

