مفتی سراج الدین پنج پیر صاحب دامت برکاتہم جامعۃ الامام علامہ محمد طاہر دارالقرآن پنج پیر صوابی میں عرصہ دراز سے مدرس ہیں ۔ آپ درس و تدریس کے ساتھ ساتھ دارالقرآن پنج پیر کے دارالافتاء کو بھی سنجالے ہوۓ ہیں ۔ مفتی صاحب مدظلہ حضرت شیخ القرآن کے ممتاز تلامذہ میں سے ہیں اور ان کے قائم کردہ اصول وضوابط جماعت پر کارفرما ہیں ۔ مفتی صاحب مدظلہ نہایت با صلاحیت انسان ہیں ۔ درس و تدریس کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں ۔اب تک آپ کے قلم سے درجن سے زائد کتابیں نکلی ہوئی ہیں ۔
الزمر دالاحضر فی تفسیر سورة الكوثر : جس میں آپ نے سورہ کوثر جوقر آن کریم کی چھوٹی سورت کی تفسیر بیان کی ہے
رفع الغبار عن النكاح الشغار : پٹھانوں کے بعض علاقوں میں نکاح شغار کا مسئلہ نہایت زور وشور پر ہے کہ جائز ہے یا نا جائز ۔ مفتی صاحب نے نہایت مدلل انداز میں میں اس مسئلہ کے غبار کوصاف کر کے آئینہ کی طرح صاف کر دیا ہے۔
ضروری سوالونه او جوابونه : یہ کتاب پشتو میں سے ضروری سوالات کےجوابات ہیں۔
نقش عوامل النحو : علم نحو کے عوامل کا نقشہ ہے۔
آداب التعلیم : تعلیم کے اداب کے بارے میں نہایت ضروری کتاب اپنے طرز کی البیلی ۔ اس کے علاوہ نـعـم الاثاث في تفسير سورة الثلاث ، فتاوى، الطامة الكبرى، حكم المتعال في الطلقات الثلث ، ادعية ماثوره ، الاستفتاء من علماء الجبال، مقدمة الكافيه، فصل الخطاب في تفسير سورة الاحزاب ، الؤلؤ المكنون في الذب عن قرة العيون ان کی بے مثال تصانیف ہیں ۔اکثر کتابیں غیر مطبوعہ ہیں ۔ ہماری یہ دلی آرزو سے اللہ کریم اپنے فضل و کرم سے مفتی صاحب کے لئے وسائل مہیا فرمادیں تا کہ ان کی اپنی حیات میں ہی تمام کتب شائع ہوسکیں ۔ مصنفین حضرات کے لئے یہ بات یقینا خوشی کا باعث ہوتی ہے کہ ان کی حیات میں کتاب طبع کے مرحلے کو پہنچے اور لوگوں کو اس سے مستفید ہوتے پائیں ۔
