Shaikh Ghulam Habib Hazarvi الشیخ غلام حبیب ہزاروی

خطیب العصر شیخ الحدیث والقرآن مولانا غلام حبیب صاحب

علم وفضل ، راست گفتاری، اصول پسندی ، استغناء امانت و دیانت ، ایمان ویقین عزم و ہمت ،فصاحت و بلاغت، بیان و خطابت شخصیت کی دلآویزی خلقی و فطری محبوبیت اسلاف سے بے مثال محبت ، حکمت و تدبر اور خلوص کا ایک دریاۓ بیکراں ان تمام عناصر کو یکجا کرنے سے جو انسانی تصویر ابھرتی ہے وہ ہے حضرت مولانا غلام حبیب صاحب جیسی شخصیت کی تصویر

بندہ مومن کا دل بیم و ریا سے پاک ہے

قوت فرماں روا کے سامنے بے باک ہے

 الشیخ غلام حبیب ہزاروی
تصویر 2

آپ اشاعت التوحید والسنۃ کے عظیم مبلغ و داعی اور مفکر ہیں ۔ صوبہ سرحد کی امارت بھی ان کے ذمہ ہیں، گویا یہ سمجھئے کہ آپ صوبہ سرحد میں جماعت کے روح رواں ہیں۔درس و تدریس میں خدا وند قدوس نے ایک باا کا ملکہ عطا فرمایا ہے ۔ دور دراز سے طلباء کی جم غفیران سے فیض حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں ۔ بالخصوص دور و تفسیر اور دورة الصغر یٰ( موقوف علیہ ) میں تو آپ کو شان محبوبیت حاصل ہے۔ آپ شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان صاحب اور شیخ القرآن مولا نا محمد طاہر کے ارشد تلامذہ میں سے شمار ہوتے ہیں وہ جنہوں اپنے کے مسلک ومشرب پر قائم رہ کراپنے اساتذہ کے مشن کو آگے بڑھایا۔ اس مشن کو زندہ کرنے کے لئے آپ نے ویسہ اٹک میں مرکز بھی مدرسہ جواہر القرآن کے نام سے قائم کیا ہے اور وہیں آپ لوگوں کےعقائد کی درستگی کے لئے رجال کو تیار فرما رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دور دراز کےعلاقوں میں بیان تو حید وسنت اور ردشرک و بدعت کے لئے لوگوں کی دعوت پر باوجود بیماری کے باوجود تشریف لے جاتے ہیں ۔ الغرض ….. حضرت شیخ مدظلہ سرا پا تبع سنت و داعی توحید وسنت اور اکابر کےمشن کے عظیم علمبردار ہیں ۔ اللہ تعالی ان کا سایہ تا دیر سلامت رکھے حضرت شیخ کے فرزندوں سے امید رکھتا ہوں کہ وہ حضرت کے حالات بھیج دیں تا کہ آئندہ انشاءاللہ شامل اشاعت ہو۔ شیخ صاحب مدظلہ کے چند مشہور تلامذہ کی فہرست درج ذیل ہیں : ، قائد انقلاب شیخ القرآن بن شیخ القرآن حضرت مولانا محمد طیب طاہری صاحب مدظلہ پر شیخ القرآن مولانا امیرحسین باچا ، مفتی حبیب اللہ کوئٹہ ، مولانا المقدس با چا  ،مولا نا عبدالوکیل صاحب، مفتی مجتبی صاحب ۔

تفسیر قطوف العلم والعرفان از مولانا الشیخ غلام حبیب
تفسیر قطوف العلم والعرفان از الشیخ غلام حبیب ہزاروی
اللولو والمرجان فی اصول القرآن  الشیخ غلام حبیب ہزاروی
اللولو والمرجان فی اصول القرآن الشیخ غلام حبیب ہزاروی

Leave a Reply