الشیخ ولی اللہ کابلگرامی رح خیبر پختونخواہ کے ضلع شانگلہ کے گاؤں کابلگرام کے رہنے والے تھے. ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ کے علماء سے حاصل کی،درس نظامی کی کتب مختلف مدارس میں پڑھیں،دورہ حدیث دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی میں شیخ الحدیث مولانا عبدالقدیر سے پڑھا اور اسی سال بعد از فراغت شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان رح کے دورہ تفسیر القرآن میں بھی شریک ہوئے.اس کے بعد مولانا محمد طاہر پنج پیری رح کے دورہ تفسیر میں کئی بار شرکت کی.آپ نے مولانا رشید احمد لدھیانوی رح،مفتی محمد شفیع رح،مولانا شمس الحق رح اور مولانا سلیم اللہ خان سے بھی استفادہ کیا.آپ نے اپنے علاقہ میں درس و تدریس سے عملی کام کا آغاز کیا.آپ اپنے مدرسہ میں تفسیر،حدیث اور فقہ کی تعلیم دیتے تھے.شانگلہ میں انہوں نے توحید و سنت کے حوالے سے عدیم المثال کام کیا اور اس سلسلہ میں کسی کو خاطر میں نہ لاتے..آپ کی تصانیف پشتو اور عربی زبانوں میں ہیں.چند ایک کتب کے نام درج ذیل ہیں. اعلام الاعلام بمفہوم الدین والاسلام رفع الحجاب عن مضار الجمہوریة ولانتخاب ،یا حسرة علی العباد الجہاد المبحوث التفسیریہ عقیدہ،مونح او ضروری مسئلے ، خبرے شل او سرئی یو ورقات الغمامہ بجمع الروایات العمامہ ، فتح الباب بجمع و تحقیق روایات سدالابواب



