Sighahai Qurania by Mufti Muhammad Qasim صیغہائے قرانیہ

Sighahai Qurania by Mufti Muhammad Qasim صیغہائے قرانیہ

کتاب: صیغہائے قرانیہ
مصنف: مولانا محمد قاسم صاحب
زبان: اردو
موضوع: علم الصرف
ناشر: مکتبہ ابن عباس


قرآن کریم کے 6960 مشکل صیغے مکمل تعلیمات اور قوانین کی نشاندہی کے ساتھ
قرآن کریم کے اول مخاطب خالص عربی لوگ تھے اس لئے ان لوگوں کو قرآن کریم کے سمجھنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی اور وہ لوگ سنتے ہی قرآن کی حقانیت کو سمجھ گئے۔ لیکن رفتہ رفتہ غیر عربی لوگ بھی اسلام میں داخل ہو گئے جو علوم عربیہ سے بے خبر تھے لہذا ان کو سمجھانے کیلئے صرف ونحو کے قواعد کی ضرورت پڑی تا کہ غیر عرب بھی قرآن کریم کے معانی و مضامین کو بآسانی سمجھ سکے ۔ زیر نظر کتاب صیغہائے قرآنیہ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
خصوصیات کتاب
اول- قرآن کریم کے تمام مشکل صیغوں کو قوانین اور تعلیلات کے ساتھ مل کر دیا گیا ہے جن کی تعداد 6960 بنتی ہے۔
دوم- کسی صیغہ کے حل میں قوانین کی نشاندہی استقراء اور تتبع پر موقوف ہیں تمام قوانین کا استغراق نہیں لھذا مزکورہ قوانین کے علاوہ اور بھی قوانین کا احتمال ہے۔
سوم ۔ فہرست میں صورت اور پارہ نمبر دونوں کا حوالہ دیا گیا ہے تا کہ قاری کو سہولت ہو۔
چہارم: ہر صیغہ کے ساتھ آیت نمبر بھی دیا گیا ہے تاکہ بوقت ضرورت قرآن کریم کی طرف رجوع کرنے میں آسانی ہو۔
پنجم- آخری پندرہ پاروں میں ہر سورت کے آخر میں مشکل صیغوں کی تعین کر دی گئی ہے اور ہر سورت کے تمام صیغوں کی تعداد بھی لکھی گئی ہے۔
ششم۔ ابتدائی پارہ کے تمام صیغوں کو مکمل تفصیل کے ساتھ مل کر دیا گیا ہے تا کہ اجراء کرواتے وقت کوئی دقت نہ ہو ۔
ہفتم۔ فائدہ کیلئے کتاب کے آخر میں قوانین بھی دیئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو بوقت ضرورت دیکھنے میں آسانی ہو۔
ہشتم۔ جو صیغے ایک مرتبہ گزر گئے ہیں ان کو طوالت سے بچنے کیلئے دوبارہ ذکر نہیں کیا۔
نہم۔ وہ آسان صیغے جو کوئی طالبعلم بادی النظر میں سمجھ سکتا ہے ان کو بھی ابتداء میں حل کر لیا گیا ہے۔
دہم – ابتداء میں تقریبا ہر مشکل مینے کی تعلیل کی گئی ہے اور آخر میں سابقہ تعلیلات پر اکتفاء کیا گیا ہے۔ تلک عشرة کاملة

3 thoughts on “Sighahai Qurania by Mufti Muhammad Qasim صیغہائے قرانیہ”

Leave a Reply