Tafseer Maalim ul Irfan pdf by Maulana Abdul Hameed Swati
تفسیر معالم العرفان از مولانا عبدالحمید سواتی
روزانہ درس قرآن پاک ہر زمانے میں علماء کرام کا معمول رہا ہے ۔ چنانچہ سلف صالحین کے نقش قدیم پر چلتے ہوئے صوفی عبد الحمید صاحب مدظلہ العالی نے درس قرآن پاک کا آغاز تقریبا آج سے تیس سال پیشتر جامع مسجد نور نزد گھنٹہ گھر گوجرانوالہ میں کیا۔ صوفی صاحب ہفتہ میں چاریوم بعد از نماز ظہر درس دیتے تھے اس عرصہ میں قرآن پاک کا مکمل درس پانچ مرتبہ دیا جا چکا تھا۔ اور اب چھٹی دفعہ اس کا آغاز ہوچکا تھا ہفتہ کے باقی ایام میں حدیث پاک کا درس ہوتا تھا جس کے نتیجہ میں بخاری مسلم ، ترمذی، ابوداؤد اور نسائی شریف، ابن ماجہ ہشارق الانوار الترغیب والترہیب کا درس مکمل ہو چکا ہے۔ اور اس وقت مند احمد کا درس جاری رہتا تھا ۔ صوفی صاحب کا درس قرآن پاک کے سلسلہ میں ہمیشہ یہ معمول رہا ہے کہ قرآن پاک کی تفسیر مفسرین ومحد ثین کرام کے مرتب کردہ اصول تفسیر اور سلف صالحین کے مطابق بیان فرماتے ہیں۔ اور حتی الامکان غیر ضروری بحث سے اجتناب کرتے ہوئے اپنی توجہ ایت زیر درس اور اس سے متعلقہ موضوع پرمرکوز رکھتے ہیں۔ ان کے مفید طرز بیان اور موضوع سے والہانہ محبت لگاؤ نے بعض سامعین کو مجبور کیا کہ آپکے بیانات کو ٹیپ کے ذریعے محفوظ کر لیں ، تاکہ جب چاہیں سن کر ایمان کو تازہ کر سکیں ۔ ان دروس کو کتابی صورت میں پیش کرنے کی تجویز جب صوفی صاحب محترم کی خدمت میں پیش کی گئی تو انہوں نے نہ صرف اسے سراہا اور بالآخر ان کیسٹوں کو کتابی شکل دی گئی جو بیس جلدوں پر مشتمل ہے۔