نام: انوار الصرف اردو شرح ارشاد الصرف
مصنف: مولانا محمد عدنان کلیانوی
خصوصیاتِ شَرح
عام فہم مقدمه ارشاد الصرف
باب ضرب الی رب کی مکمل گرد نہیں و ترجمہ
ارشاد الصرف کے تمام ابواب کی صرف صغیر
قوانین کے جامع ، مانع عبارات میں خلا صے
قوانین کی فارسی عبارت کی تقطیع
طویل قوانین کی تقسیم بذریعہ حصص
مطابقتی مثالوں میں وجہ انطباق اور احترازی مثالوں میں وجہ احتراز
مشکل مقامات کاحل بذریعہ مقدمات تمهیدات اور فوائد
انوار الصرف کی اہمیت
علم صرف کی غرض و غایت اور علم صرف سے مقصود الفاظ و کلمات کے صحیح تلفظ کو معلوم کرنا اور کلموں کی ساخت و تغیر و تبدیل کے قواعد پہچاننا ہے جس سے یہ نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ علم صرف کی پہچان مستلزم ہے الفاظ و کلمات کے صحیح تلفظ کو اور کلموں کی ساخت و تغیر و تبدیل کے قواعد کی پہچان گویا علم صرف کی پہچان ہے تو الفاظ و کلمات کا صحیح تلفظ بھی ہوگا اور کلموں کی ساخت و تغیر و تبدیل کے قواعد کی پہچان بھی ہوگی اور ایسا نہیں ہوگا کہ علم صرف کی پہچان ہو اور الفاظ و کلمات کا صحیح تلفظ نہ ہو اور کلموں کی ساخت و تغیر و تبدیل کے قواعد کی پہچان نہ ہو۔ پس جب ادوات کو حذف کر دیا جائے تو رہ جائے گی یہ بات کہ علم صرف کی پہچان ہی وہ اساس ہے جس سے الفاظ و کلمات کا صحیح تلفظ بھی معلوم ہو اور کلموں کی ساخت و تغیر وتبدیل کے قواعد کی پہچان بھی ہو۔
آمدم برسر مطلب کہ علم الصرف ذریعہ ہے لغت عربیہ کے اسرار ورموز بالخصوص قران وحدیث کے اسرار ورموز اور حکم کی پہچان کیلئے ۔ مقام علم صرف کا اندازہ اس مقولہ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ الصرف ام العلوم علم صرف با اعتبار ضرورت و اہمیت کے جمیع علوم کیلئے بمنزل ماں کے ہے۔ اس سلسلہ کی ایک کڑی درس نظامی میں شامل حضرت مولانا خدا بخش رحمہ اللہ ( جن کے اخلاص کا یہ عالم تھا کہ کتاب لکھ کر اپنا نام بھی ظاہر نہیں کیا ) کی مایہ ناز تصنیف ”ارشاد الصرف بھی ہے جس کے بغیر نہ کسی عربی خوان کی ابتدا ہوتی ہے اور نہ کوئی منتہی اس سے بے نیاز ہوتا ہے۔ کثیر النفع ہونے کے لحاظ سے جو عظمت و شہرت اس کتاب کو حاصل ہے۔ وہ شہرت آفتاب و ماہتاب سے کم نہیں۔ علم صرف میں اگر خشت اول کا درجہ اسے دے دیا جائے تو بے جانہ ہوگا۔
ارشاد الصرف کی خصوصیات
ارشاد الصرف کی اہمیت کے پیش نظر اس کے ساتھ مدرسین کے خصوصی شغف کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ارشاد الصرف کے حل کیلئے کئی شروحات اس پر لکھ ڈالی ہیں ۔ زیر نظر کتاب انوار الصرف شرح ارشاد الصرف“ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے، کتاب کا کچھ حصہ میں نے دیکھا اگر چہ ساری کتاب مصروفیات کی وجہ سے نہ دیکھ سکا، بہر حال مشتے نمونہ از خروارے اتنے حصہ سے معلوم ہو رہا ہے کہ ہمارے عزیز اخی مولانا محمد عدنان کلیانوی صاحب کی تالیف کردہ کتاب انوار الصرف شرح ارشاد الصرف طلبہ علوم عربیہ کیلئے نہایت مفید ہوگی۔ زبان نہایت سادہ اور سلیس استعمال کی گئی ہے۔ احترازی و مطابقی مثالوں کی خوب وضاحت کر کے قوانین کے اجراء کی مشق کرائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں قانون کا نام، خلاصہ، حکم، شرائط، احترازی مثالیں، مطابقی مثالیں، فوائد اور قانون سے متعلق۔ ق سوالات و جوابات کو نہایت ہی احسن انداز کے ساتھ سمجھایا گیا ہے۔
امید ہے کہ علماء وطلباء مولانامحمد عدنان کلیانوی صاحب مدظلہ العالی کی کاوش کو بنظر تحسین دیکھیں گے اور کتاب ہذا سے افادہ واستفادہ کرنے کی بھی کوشش فرما ئیں گے۔ خالق کا ئنات اس کتاب کو طلباء کیلئیے مفید بنائے اور مؤلف کتاب کلیانوی صاحب کی
محنت کو قبول فرمائے اور اجر جزیل عطا فرمائے ۔ (آمین)
مولانا تاج محمد حنفی (مدظله)