Baalon ke Sharai Ahkam pdf بالوں کے شرعی احکام

Baalon ke Sharai Ahkam pdf بالوں کے شرعی احکام

Baalon ke Sharai Ahkam by Molana Muhammad Khalid Hanafi

PDF Viewer

کتاب : بالوں کے شرعی احکام

مصنف: مولانا محمد خالد حنفی

زبان: اردو

موضوع: بالوں کے شرعی احکام

ناشر: مکتبۃ حنفیہ

بالوں کے شرعی احکام – ایک جامع اور تحقیقی کتاب

اسلامی تعلیمات میں انسانی جسم کے ہر حصے سے متعلق احکامات موجود ہیں، جن میں سے بالوں کے احکام کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ زیرِ نظر کتاب ان تمام مسائل کو شرعی دلائل اور احادیثِ نبویہ کی روشنی میں نہایت جامع انداز میں بیان کرتی ہے۔ اسلام میں دیگر شعبہاء زندگی کی طرح انسانی جسم کے تمام بالوں کے متعلق بھی واضح احکامات موجود ہیں۔ سر کے بال وغیرہ غرضیکہ انسانی جسم میں اگنے والے تمام بالوں سے متعلق الگ الگ احکامات موجود ہیں ان کی پابندی ہر مومن مرد و عورت کیلئے ضروری ہے لیکن موجودہ دور میں دیگر احکامات شرعیہ کی طرح بالوں کے متعلق بھی انتہائی غفلت برتی جارہی ہے۔ لہذا خیال ہوا کہ بالوں کے متعلق تمام مسائل کو قرآن وحدیث اور فقہ کی معتبر دمستند کتابوں سے اخذ کر کے یکجا کیا جائے۔ تاکہ لوگوں کیلئے مسائل کو تلاش کرنا ان پر عمل کرنا آسان ہو۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے یہ کام مکمل ہوا۔

موضوع: بالوں سے متعلق اسلامی شریعت کی رہنمائی

یہ کتاب مرد و خواتین دونوں کے لیے بالوں سے متعلق شرعی احکام کو قرآن و حدیث، اقوالِ صحابہ، اور فقہی کتب کی روشنی میں واضح کرتی ہے۔ اس میں روزمرہ پیش آنے والے مسائل جیسےبال کاٹنا، شیو کرنا، مونچھیں، ابرو، ناک اور کان کے بال، زیر ناف بال، رنگ لگانا، وِگ استعمال کرنا، مردوں کا بال لمبا رکھنا، خواتین کے زینتی انداز وغیرہ پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔

مصنف کا تعارف

مولانا محمد خالد حنفی ایک باصلاحیت عالمِ دین، محقق اور فقیہ ہیں جن کی تحریروں کا انداز دلنشین، علمی اور دعوتی ہے۔ آپ کی تصانیف معاشرتی و فقہی مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں، اور نوجوان نسل کو شریعت کے قریب لانے کی سعی کرتی ہیں۔

اس کتاب میں درج ذیل موضوعات تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں

 داڑھی اور مونچھوں سے متعلق احکام

 داڑھی کی اہمیت
 داڑھی منڈوانا حرام ہے
 مونچھیں بڑھانے کا حکم
 مونچھوں کو کاٹنے کا طریقہ اور اہلِ مدینہ کا مذہب
 داڑھی نوچنے اور سفید بال اکھیڑنے کا حکم

 عورتوں کے چہرے اور جسم کے بالوں سے متعلق احکام

 عورت کے چہرے سے بال صاف کرنے کا حکم
 رخسار اور حلق کے بال منڈوانا
 بیوٹی پارلر میں بال نکلوانے کا شرعی حکم
 عورت کا زیادہ لمبے بال کاٹ دینا
 علاج کی غرض سے عورت کے بال منڈوانے کی اجازت
 لڑکی کے سر منڈوانے کی شرعی حد

 سر کے بالوں سے متعلق مسائل

 بال رکھنے کا مسنون طریقہ
 سر کے بال منڈوانا – سنت یا علامتِ خارجیت؟
 سر کے بالوں کو صاف کرنے کے جائز و ناجائز طریقے
 گنجے کے سر پر بال لگانے کا حکم

 جسم کے دیگر بالوں سے متعلق احکام

 ٹانگوں، سینے اور ساکھ کے بال کاٹنا
 بغل کے بالوں کی صفائی کا حکم
 زیرِ ناف صفائی کی شرعی حدود
 ایامِ صفائی میں پاؤڈر وغیرہ کے استعمال کا حکم

 خضاب اور رنگ کرنے کے احکام

 خضاب کے استعمال کی تحقیق اور فضیلت
 کیا حضور ﷺ نے خضاب استعمال فرمایا؟
 سیاہ خضاب مجاہدین کے لیے جائز ہے؟
 دھوکہ دہی کے لیے خضاب لگانے کا حکم
 براؤن، سرخ یا زرد کلر کے استعمال کا حکم
عورتوں کے لیے مہندی اور پاؤں پر مہندی لگانے کا حکم

کتاب کی خصوصیات

 تمام مسائل پر شرعی دلائل کے ساتھ تحقیق
 عورت و مرد دونوں کے مسائل کا احاطہ
 روایات، فقہی آراء، اور عملی مثالوں کا تذکرہ
 نوجوانوں، خواتین اور دینی طلباء کے لیے نہایت مفید

Leave a Reply