مفتی عطاالرحمان ملتانی کی تصنیف غرض جامی۔ شرح جامی کوعلم نحو میں غیر معمولی درجہ حاصل ہے۔ جس پر شروح متعدد اور حواشی عظیمہ اور سالہا سال سے داخل نصاب ہونا شواہد ہیں ۔اس پر تقصیر زمانہ میں مدرسین و معلمین کے لئے ایسی اردو شرح کی اہم ضرورت تھی جس سے شرح جامی کی ہر ہر مقامات کو حل کر کے اور مولانا جامی کی ہر ہر عبارت کی غرض اور مقصد کو بیان کریں ۔ جب کہ اردو میں ایسی شرح موجود نہیں تھی تو ہم نے استاذ نا استاد العلماء فاضل لبیب مفتی عطاالرحمٰن ملتانی صاحب سے درخواست کی کہ جس انداز سے آپ نے نحومیر کے لئے تنویر اور ھدایۃ النحوا کے لئے سعایۃ النحو اور کافیہ کے لئے کاشفہ جیسے مفصل اور مدلل شروح لکھی ہیں ایسی ہی شرح جامی کی بھی شرح شروع کر یں۔ تو انہوں نے قبل کر لیا جو کہ بحمداللہ طباعت سے آراستہ ہوکر آپ کے ہاتھوں میں ہے جس کو پڑھیں اور پڑھائیں۔ خداوند قد میں سے التجاء ہے کہ اس شرح کو قبولیت سے نوازے اور مزید حضرت
مفتی صاحب کو اس جیسی تصانیف میں مصروف اور مشغول رہنے کی توفیق بخشے ۔
مفتی عطاالرحمان ملتانی کی یہ تصنیف اور دیگر تصنیفات توصیف و تعریف سے بالاتر ہیں، جو کہ علم و عرفان کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے۔ اور دلوں کو منور کرنے ولا جگمگا تا ہو سورج ہے ۔ مولانا موصوف کی صرف نحو پر تحقیق و تدقیق قابل رشک اور قابل ستائش ہے ۔ بالخصوص اس شرح کاشفہ میں کہاں کہاں سے نکات عجیبہ اور نوادرات غریبہ مع جرح و قدح جمع کیا ہے۔ ہے کہ متقدمین کی کتب اور شروحات سے منتخب شد ، جواہرات ہیں۔ جو کہ معلمین اورمتعلمین کے لیے مطلوبات و مقصودات ہیں، جن سے ملکہ داستعداد پیدا ہوگا۔ اور علوم کی گہرائیوں میں اترنے کا ذوق و شوق پیدا ہوگا۔ اور علمی دنیا میں آگے سے آگے بڑھنے کی ہمت ہوگی۔ ادر متون و شروح کی فهم تفہیم کی صلاحیت حاصل ہوگی۔ باری تعالی شانہ ان تصانیف کو صدقہ جاریہ بنائے۔والسلام


قاضی حمیداللہ خان ، مدیر مدرسہ مظاہرالعلوم گجرانوالہ

کاشفہ اردو شرح کافیہ معرب

رفۃ العوامل شرح مائۃ عامل مفتی عطاالرحمان ملتانی

