Qawaid ul Nahw Pashto Manzoom PDF قواعد النحو پشتو منظوم

Qawaid ul Nahw Pashto Manzoom PDF bt Maulana Ahmad Ali Mardani قواعد النحو پشتو منظوم از مولانا احمد علی مردانی

Qawaid ul Nahw Pashto Manzoom PDF by Maulana Ahmad Ali Mardani

قواعد النحو پشتو منظوم از مولانا احمد علی مردانی

PDF Viewer

قواعد النحو پشتو منظوم از مولانا احمد علی مردانی

قواعدالنحومنظوم کا تعارف

 جس طرح کتاب کے عنوان سے ظاہر ہے کہ اس مذکورہ کتاب میں علم النحو کے قواعد نظم کی شکل میں بیان کئے گئے ہیں ۔ علم النحو کے حصول کو اسان سے آسان تربنانے کی کوشش کی گئی ہے  ۔عربی ہو یا فارسی قواعدِ علم النحو سکھانے سے متعلق کئی منظوم اشعار مل جاتے ہیں مگر پشتو زبان اس بات کی کمی محسوس کی جارہی تھی الحمدللہ موصوف نے وہ کمی پوری کردی اور تمام ضروری واہم قواعدِ علم النحوکو نظم کی شکل دی ہے ۔ یقینا بندہ کے علم کے موافق یہ پہلی دفعہ ہوا ہےکہ کسی پشتون شاعر نے پشتو زبان میں علم النحو کے قواعد نظم کی شکل میں بیان کئے ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مولاکریم سے دعا ہے کہ مصنٖف کی مذکورہ کوشش کو اپنی بارگارہ میں شرفِ قبولیت سے نوازے ۔اور ہم سب کے لیے ذریعہ نجات بنادیں

مصنف کا تعارف

احمدعلی مردانی ضلع مردان صوبہ خیبرپختونخوا پاکستان کے پیدائشی ومستقل رہائشی ہیں ۔ موصوف کُتبِ کثیرہ کے مصنف ومولف ہیں ۔آپ کا اندازِ تحریر انفرادیت کا حامل ہے ۔آپ بیک وقت شاعر ونثرنگار ہیں ۔کئی ہزار حمدیہ ونعتیہ اشعار لکھ چکے ہیں جو ضخیم جلدوں میں دستیاب ہیں۔۔ ختمِ نبوت کے موضوع پرسو سے زائد نظمیں ، عظمت قراٰن سے متعلق سو سے زائد نظمیں ، نماز کے مسائل پشتومنظوم ، قربانی کے  مسائل پشتو منظوم، ماہِ رمضان کی مسائل وعطمت سے متعلق منظوم کتاب،قواعدالنحو منظوم، گلدستہ دَ تجوید پشتومنظوم ، اُصول حدیث پشتو منظوم ، خاصیاتِ ابواب پشتو منظوم ، آسان پشتو قاعدہ منظوم ، آسان پشتو منظوم ،(اورکئی دیگرمنظوم کتب) ۔ سیرتِ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم (پشتونثر)  ،مختصرسیرت النبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم (اردو نثر) سیرت عشرہ مبشرہ رض (اردو نثر)، سیرت ائمہ اربعہ ؒ (اردو نثر)، سیرت ِ عائشہ (اردو نثر)، حضرت امیر معاویہ رض کا  مختصر تعارف (اردو نثر)،انمول موتی(اردو نثر)، انمول جواھر پارے (اردو نثر)، رافضیت کیا ہے؟(اردو نثر)، ماتم کا عدمِ جواز(اردو نثر)، مروجہ حیلہ اسقاط(اردو نثر)، غائبانہ نمازجنازہ کی شرعی حیثیت(اردو نثر)، منکرین اجماع وقیاس (اردو نثر)، چھ رسائل (اردو نثر)، وغیرہ کتب قارئین بے حد پسند کرچکے ہیں ۔مولانا موصوف کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی تالیفات وتصنیفات میں جدت پیدا کریں اور یقینا وہ کافی حد تک اس میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔۔۔۔ مذکورہ کتاب اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

Leave a Reply