Zubta tul Taozihat Urdu Sharah Saba ul Muallaqat pdf زبدة التوضیحات اردو شرح سبع معلقات

Zubta tul Taozihat Urdu Sharah Saba ul Muallaqat pdf زبدة التوضیحات اردو سبع معلقات

Zubta tul Taozihat Urdu Sharah Saba ul Muallaqat by Mufti Ghulam Murtaza Rizwvi

PDF Viewer

نام کتاب : زبدة التوضیحات اردو شرح سبع معلقات
زبان : اردو

شارح: مفتی غلام مرتضیٰ رضوی

موضوع:  علم الادب

ناشر: مکتبۃ مھریہ کاظمیہ

مقدمۂ ناشر: عربی زبان کی فصاحت اور اسلوب کا تعارف

عربی زبان کی فصاحت و بلاغت اور گہرائی کسی سے مخفی نہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ عربی زبان میں جس قدر سحر انگیزی اور تاثیر ہے اتنی کسی اور زبان میں نہیں تو یہ بے جانہ ہوگا۔ مگر اس فصاحت و بلاغت سے لطف اندوز ہونے کے لئے ضروری ہے کہ اہل عرب کے کلام کا بکثرت مطالعہ کیا جائے اور اُن کے اسلوب کو سمجھنے کی کوشش کی جائے۔

السبع المعلقات کی اہمیت اور علمی مقام

اہلِ عرب کے کلام میں زمانہ جاہلیت کے چوٹی کے سات شعراء کے کلام کو عربی ادب میں بہت بلند مقام حاصل ہے۔ علمی دنیا میں اس کے مطبوعہ مجموعے کو “السبعُ الْمُعَلَّقَات” کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے۔ اب تک مختلف اہلیت اور فکر و خیال کے علماء نے اپنی اپنی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تراجم اور حواشی و شروح کی صورت میں السبعُ المُعلقات کو حل کرنے کی قابل قدر کوششیں کی ہیں۔

سابقہ شروح کی کمی اور موجودہ شرح کی ضرورت

مگر وہ تراجم و شروح فی زمانہ متوسط ذہنی سطح کے طلبہ اور عام قارئین کی تسکین سے قاصر ہیں کیونکہ ان شروح کا مجموعی معیار یہ ہے کہ کچھ تو کلی طور پر عربی میں ہیں اور کچھ جزوی طور پر عربی، اردو اور فارسی میں ہیں۔ لہذا اراکین مکتبہ مہریہ کا عزم تھا کہ ایک ایسی شرح شائع کی جائے جو قاری کی ذہنی سطح کے قریب تر ہو۔

زبدۃ التوضیحات: استاذ العلماء کی خدمتِ علمیہ

اس ارادے کی تکمیل کے لئے استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی غلام مصطفی رضوی صاحب کی خدمت میں درخواست کی گئی، جسے قبول کرتے ہوئے آپ نے “زبدة التوضيحات على السبع المعلقات” کے نام سے سبعہ معلقہ کی نہایت سہل اور جامع اردو شرح لکھ دی، جو بلاشبہ اساتذہ اور طلبہ پر احسانِ عظیم سے کم نہیں۔

طباعت و کمپوزنگ کی احتیاطیں

اس شرح کی طباعت کے لئے اراکین مہریہ نے طباعتی خوبیوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپوزنگ ایک فاضل مدرس کی زیر نگرانی کرائی تاکہ شرح حتی الوسع کتابت اور اعرابی غلطیوں سے محفوظ رہے۔ الحمد للہ یہ تمام مراحل خوش اسلوبی سے طے کرنے کے بعد زبدۃ التوضیحات علی السبع المعلقات اپنے تمام تر صوری اور معنوی حسن کے ساتھ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ امید ہے علم دوست احباب حسب سابق اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے۔

عرضِ شارح: سبعہ معلقہ کے ترجمہ کا منفرد اسلوب

محترم قارئین کرام! “زبدة التوضیحات” آپ کے پیش نظر ہے جو سبعہ معلقہ کی نئے انداز میں لکھی گئی اردو شرح ہے۔ سبعہ معلقہ عربی ادب کی وہ معروف کتاب ہے جو زمانہ جاہلیت کے شعراء کے کلام پر مشتمل ہے اور اس کی اہمیت اس وجہ سے ہے کہ ہمیشہ سے یہ کتاب درس نظامی کا حصہ رہی ہے۔ اس کی کچھ شروح اردو میں بھی موجود ہیں اور ان شارحین کرام نے عربی اشعار کا با محاورہ ترجمہ کر کے بلا شبہ قابل تعریف خدمت انجام دی ہے۔

طلبہ کی مشکلات اور ان کا حل

لیکن سبعہ معلقہ کے معلمین کو ان تراجم کے باوجود اشعار کے مفردات کا ترجمہ سمجھنے میں خاصی دقت محسوس ہوتی تھی۔ چونکہ اس کے تین معلق تنظیم المدارس (اہل سنت) پاکستان کے نصاب میں بھی شامل ہیں تو جامعہ انوار العلوم میں سبعہ معلقہ پڑھانے کا فریضہ میرے سپرد کیا گیا۔ میں نے طلبہ کی اس دشواری کو محسوس کرتے ہوئے سمجھا کہ ان اشعار کا ترجمہ اس انداز سے ہونا چاہیئے کہ طالب علم کو معلوم ہوتا جائے کہ میں اب اس لفظ کا ترجمہ پڑھ رہا ہوں۔

لفظ بہ لفظ ترجمے اور محاورہ کی ترکیب

چنانچہ میں نے تنظیم المدارس کے کورس میں شامل تین معلقوں کا اسی انداز میں ترجمہ لکھا۔ اور انہیں شائع کرنے کا ارادہ کیا تو عزیز محترم، جامعہ انوار العلوم کے فاضل مدرس مولانا حافظ عبدالعزیز سعیدی سلمہ نے مشورہ دیا کہ ساتوں معلقات کا ترجمہ ہونا چاہیئے۔ چنانچہ میں نے ساتوں معلقات کے اشعار کا ترجمہ اس طرح کیا کہ ہر لفظ کے نیچے اس کا ترجمہ آجائے، لیکن اس طرح بعض اشعار کا ترجمہ سمجھنے میں دقت ہو رہی تھی۔

محاورہ ترجمہ کی اضافی سہولت

تو مولانا عبدالعزیز سعیدی سلمہ نے یہ بھی مشورہ دیا کہ ہر شعر کا با محاورہ ترجمہ بھی ہونا چاہیے۔ چنانچہ یہ کمی پوری ہونے کے بعد خاصی امید ہے کہ عربی ادب کے قدردان مدرسین کرام اور عزیز طلبہ انشاء اللہ اسے مفید پائیں گے۔

غلطیوں کی اصلاح اور دعاؤں کی درخواست

اس کی تصیح و ترتیب اور پروف ریڈنگ میں احتیاط کے باوجود بھی یقیناً کچھ غلطیاں رہ گئی ہوں گی۔ لہذا تمام مدرسین حضرات اور طلبہ کرام سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ جہاں بھی کسی کوتاہی کا احساس کریں تو فدوی کو تحریری طور پر مطلع فرمائیں تا کہ آئندہ اشاعت میں اس کا ازالہ ہو سکے۔

مولانا حافظ عبدالعزیز سعیدی کی خدمات کا اعتراف

میں اس حقیقت کا برملا اعتراف کرتا ہوں کہ اس کی اشاعت، نوک پلک سنوارنے اور دیگر مفید مشوروں کے ذریعے اس کتاب کو قابلِ اشاعت بنانے کا سہرا عزیز محترم مولانا حافظ عبدالعزیز سعیدی مدرس جامعہ انوار العلوم ملتان کے سر ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔

اضافی مواد: عربی میں شعراء کے حالات

نوٹ: یونیورسٹی کے کچھ احباب کے پر زور مطالبہ پر دوسرے ایڈیشن میں ساتوں شعراء کے حالات عربی میں بھی شائع کیے جا رہے ہیں۔ یہ حالات اور نمونہ کلام احمد حسن الزیات کی کتاب “تاریخ الادب العربی” سے لئے گئے ہیں۔

زبدة التوضیحات اردو سبع معلقات ایک اہم علمی و ادبی کتاب ہے جو عربی ادب کے شاہکار سبع معلقات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں ان معلقات کی اردو زبان میں جامع، دقیق اور عام فہم شرح پیش کی گئی ہے۔ اس عظیم خدمت کے مؤلف مفتی غلام مرتضیٰ رضوی ہیں جنہوں نے اپنی علمی گہرائی سے ان اشعار کی وضاحت کی ہے۔ ناشر مکتبۃ مھریہ کاظمیہ ہے۔

 علم الادب کا تعارف

علم الادب عربی زبان کا ایک بنیادی اور اہم فن ہے جو زبان کی فصاحت، بلاغت، محاورات، اور شعری و نثری حسن کو سکھاتا ہے۔ اس میں اشعار، قصائد، امثال اور فصیح عبارات شامل ہوتی ہیں۔ یہی فن زبان کو روح بخشتا ہے۔

 علم الادب کی اہمیت

علم الادب دینی و دنیاوی علوم کے فہم میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ خاص طور پر قرآن، حدیث، فقہ اور دیگر علوم کی گہرائی کو سمجھنے کے لیے زبان پر عبور ضروری ہے، اور یہ عبور علم الادب سے حاصل ہوتا ہے۔ عربی ادب کی بہترین تربیت سبع معلقات جیسے شاہکاروں سے ہوتی ہے۔

 مؤلف کا تعارف: مفتی غلام مرتضیٰ رضوی

مفتی غلام مرتضیٰ رضوی معاصر دور کے ممتاز عالمِ دین اور ماہرِ ادب ہیں۔ انہوں نے کئی علمی اور تحقیقی کام سرانجام دیے ہیں اور ان کی یہ کتاب زبدة التوضیحات اردو سبع معلقات بھی ان کے فکری گہرائی، عربی و اردو پر عبور، اور تدریسی تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 شرح کا تعارف: زبدة التوضیحات اردو سبع معلقات

زبدة التوضیحات اردو سبع معلقات عربی ادب کی معروف و مشہور سبع معلقات کی اردو زبان میں شرح ہے۔ اس میں ہر شعر کی لغوی، نحوی، ادبی اور معنوی وضاحت نہایت آسان انداز میں کی گئی ہے۔ یہ شرح دینی مدارس کے طلبہ اور ادب کے شوقین حضرات کے لیے ایک انمول خزانہ ہے۔

 شرح کی اہمیت

زبدة التوضیحات اردو سبع معلقات کی اہمیت مندرجہ ذیل نکات سے واضح ہوتی ہے

عربی اشعار کو اردو میں سمجھنے کا بہترین ذریعہ
 ادب کے طلبہ کے لیے تدریسی سہولت
 سبع معلقات جیسے مشکل اشعار کی سادہ شرح
 اردو دان طبقے کے لیے ادب عربی سے قربت کا وسیلہ

 شرح کی خصوصیات

زبدة التوضیحات اردو سبع معلقات کی درج ذیل خصوصیات اسے دیگر شروح سے ممتاز بناتی ہیں

 سادہ و عام فہم اردو زبان میں توضیح
سبع معلقات کے ہر شعر پر مدلل تشریح
 نحوی و صرفی نکات کا ذکر
الفاظ کے لغوی و معنوی پہلوؤں کی وضاحت
 عربی و اردو کے امتزاج سے تعبیر
دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہونے کے لائق

 شرح کے فوائد

زبدة التوضیحات اردو سبع معلقات کے مطالعے سے قاری کو درج ذیل فوائد حاصل ہوں گے

سبع معلقات کے مفاہیم کی جامع تفہیم
 اردو زبان میں عربی ادب کی شیرینی کا ذوق
 دینی علوم کے طالب علم کے لیے زبان دانی کا اضافہ
 امتحانی و تدریسی حوالے سے قیمتی مواد
 عربی ادب کے ذخیرے سے قربت

Leave a Reply