تبلیغی جماعت کے اصلاح کے لئے مولانا موصوف نے ایک کتاب تحفۃ الاشاعت لکھی ہے جس میں اس نے تبلیغی جماعت کے بعض ایسے اعمال کا ذکر کیا ہے جو شریعت میں نہیں ہے اور تبلیغی جماعت کے لئے اس کتاب میں میں بہت سی اصلاحی باتیں موجود ہیں لیکن بعض لوگوں نے یہ تاثر قائم کیا کہ جماعت اشاعت توحید والسنہ کے علماء تبلیغی جماعت کے کلی بالکل خلاف ہیں تو یہ بات بالکل غلط ہے مولانا موصوف نے ایک انٹرویو میں اس بات کی ہے کہ میں نے اس کتاب کو خالص اصلاح کی نیت سے لکھا ہے مولانا موصوف ایک بہترین عالم دین، مفسر، محدث اور ماہر فی الفنون ہیں اس کے ساتھ ساتھ حکمت کا کام بھی کرتا ہے اور نہایت تجربہ کار حکیم ہے اللہ تعالیٰ کے حکم سے بہت سے لوگوں کو شفا ملی ہے اس کی دوائیوں سے، اس کے علاوہ مولانا موصوف کا عربیت پر مکمل عبور حاصل ہے عربی میں اس کا تقریر بہت مشہور ہے طلباء اس کو سننے کے لیے بہت بے تاب ہوتے ہیں۔
مولانا عبدالوکیل کوٹھا صوابی کے مطلوبہ تصنیف کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل مطلوبہ کتاب کے کور پیج پر کلک کریں۔ فی الحال مندرجہ ذیل تصانیف دستیاب ہیں۔
الخزائن المدفونہ یعنی پٹی خزانہ
الحاصل والمحصول فی حدیث الرسول
البحر الذخار من قلم ابی عمار
الطریقة السویة الی مباحث التسمیة
العقیدہ
تحفة الاشاعت فی اصول التبلیغ والدعوة
د ابو عمار منظوم نصیحتونہ او وصیتونہ







